بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 29 اپریل 2025 کو جے پور میں راجستھان کے توانائی کے شعبے کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
29 APR 2025 5:20PM by PIB Delhi
توانائی اور ہاؤسنگ وشہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج جے پور میں راجستھان کے توانائی کےشعبے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس میٹنگ میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ریاست، توانائی کی وزارت، حکومت ہند (جی او آئی) توانائی کے شعبے کے سی پی ایس ای کے کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز ریاست میں توانائی کے شعبے کی صورتحال کے مختصر جائزہ پر مبنی ایک پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا۔ پریزنٹیشن کے دوران ریاستی محکمہ توانائی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ اہم چیلنجز اور ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے خطاب میں، توانائی اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ذکر کیا کہ ان کا دورہ ریاست میں توانائی کے شعبے کے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے میں اہم ہوگا۔ انہوں نے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی میں ریاستی توانائی کے محکمے کی کوششوں کو سراہا۔
عزت مآب وزیر موصوف نے ریاست کو مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ اسکیم کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کو لاگو کرنے کی پوری کوشش کرے۔ انہوں نے ریاست کو مشورہ دیا کہ وہ مرحلہ وار طریقے سے ا سمارٹ میٹرنگ کا کام شروع کرے، جس کی شروعات سرکاری اداروں سے ہو اور بعد میں تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے کی جائے۔ تجربے اور فوائد کے مظاہرے کی بنیاد پر، اسمارٹ میٹرکو دیگر زمرے کے صارفین کے لیے شروع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ڈِسکام کی عملداری کو حاصل کرنے کے لیے ضروری توجہ طلب کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
عزت مآب وزیر موصوف نے بین ریاستی اور بین ریاستی ٹرانسمیشن نظام کے ذریعے ریاست کے قابل تجدید توانائی کی ترسیل کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کا ذکر کیا۔ مرکزی وزیر نے ریاستی پاور سیکٹر کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
عزت مآب وزیر اعلیٰ، راجستھان نے بجلی کے شعبے سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کے دورے پر آئے مرکزی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے کاموں میں تیزی سے عمل آوری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ م ا
(Release ID: 2125257)
Visitor Counter : 14