وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے نجی کاغذات کے مجموعے کا حصول

Posted On: 28 APR 2025 5:11PM by PIB Delhi

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی ) حکومتِ ہند کے غیر موجودہ ریکارڈز کا سرپرست ہے اور ان کو انتظامیہ اور محققین کے استعمال کے لئے پبلک ریکارڈایکٹ 1993 کی دفعات کے تحت اعتماد کے طور پر محفوظ رکھتا ہے۔ ایک ممتاز آرکائیول ادارہ ہونے کے ناطے، قومی آرکائیوز آف انڈیا ملک میں آرکائیول شعور کی رہنمائی اور تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنے وسیع عوامی ریکار کے ذخیرے کے علاوہ، این اے آئی  میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز ہندوستانیوں کے نجی کاغذات کا ایک بھرپور اور بڑھتا ہوا ذخیرہ بھی موجود ہے، جنہوں نے قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D9MK.jpg

نیشنل  آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی ) نے آج مرحوم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ذاتی کاغذات حاصل کیے، جن میں اصل خط و کتابت، پاسپورٹ، آدھار کارڈ، پین کارڈ، ٹور رپورٹس اور ڈاکٹر کلام کی مختلف یونیورسٹیوں اور تنظیموں میں دی جانے والی تقریریں شامل ہیں۔ اس مجموعے میں کئی اصل تصاویر بھی شامل ہیں۔ یہ مجموعہ ڈاکٹر اے پی جے ایم نازیما ماریکیار ، ڈاکٹر کلام کی بھانجی، اورجناب اے پی جے ایم جے شیخ سلیم، ڈاکٹر کلام کے پوتے کی طرف سے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو عطیہ کیا گیا۔ جناب ارون سنگھل (آئی اے ایس)، ڈائریکٹر جنرل، قومی آرکائیوز نے ڈاکٹر اے پی جے ایم نازیما ماریکیار کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس تقریب میں جناب اے پی جے ایم زین العابدین، ڈاکٹر کلام کے بھتیجے اور جناب اے پی جے ایم جے شیخ داؤد، ڈاکٹر کلام کے پوتے بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027CRO.jpg

ڈاکٹر اے پی جے عبدکلام (1931-2015)، جو ‘‘میزائل مین آف انڈیا’’ کے نام سے مشہور ہیں، ایک عظیم سائنسدان اور بھارت کے گیارھویں صدر (2002-2007) تھے۔ وہ 15 اکتوبر 1931 کو تمل نادو کے شہر رمناتھ پورم میں ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئے۔ کلام نے سخت محنت اور عزم کے ذریعے ترقی کی۔ طبیعات (فزکس) اور ایرو اسپیس انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے بھارت کے میزائل ترقیاتی پروگرامز میں اہم کردار ادا کیا اور 1998 کے پوکھران-II جوہری تجربات میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او اور اسرو(آئی ایس آر او) جیسی تنظیموں کے ساتھ کام کیا، جس سے بھارت کی دفاعی اور خلائی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملی۔ ان کی کامیابیوں کے باعث انہیں بھارت کا سب سے بڑا شہری اعزاز، بھارت رتن، سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CQAV.jpg

اپنے  سائنسی کردار کے علاوہ، ڈاکٹر عبدالکلام بھارت کے نوجوانوں کو متاثر کرنے کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے کئی مؤثر کتابیں تصنیف کیں جیسے ‘‘ ونگز آف فائر’’، ‘‘اگنیٹیڈ مائنڈز’’ اور ‘‘انڈیا 2020’’ جو سب خواب دیکھنے اور ایک مضبوط قوم کی تعمیرکے موضوع پر مرکوز تھیں۔ انہیں ‘‘عوامی صدر’’ کے طور پر جانا جاتا تھا کیونکہ وہ اپنی سادگی اور لوگوں سے ملنے والی قدرتی طبیعت کے لیے مشہور تھے۔ ڈاکٹر کلام نے اپنے صدارت کے بعد کے سالوں میں تعلیم اور نوجوان ذہنوں کی رہنمائی میں وقف کر دیے۔ ان کی زندگی سادگی، محنت اور بصیرت پر مبنی قیادت کی علامت بنی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کلام 27 جولائی 2015 کو اپنی پسندیدہ سرگرمی، تدریس کرتے ہوئے انتقال کر گئے، اور اپنی زندگی کا ایسا ورثہ چھوڑ گئے جو نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044FV2.jpg

 

********

ش ح۔ش آ ۔ش ت

 (U: 317)


(Release ID: 2124915) Visitor Counter : 22
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil