WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

کریئیٹ ان انڈیا چیلنج سیزن 1: ‘ایکس آر کریئیٹر ہییکاتھون ممبئی کا میٹ اپ’ ویو سمٹ انیشیٹو کے تحت  انعقاد

 Posted On: 05 JAN 2025 11:31AM |   Location: PIB Delhi

کریئٹ ان انڈیا چیلنج (سیزن 1) کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ویو سمٹ پہل کے ایک حصے کے طور پر 4 جنوری 2025 کو ممبئی کی  آر آئی آئی ڈی ایل سومیا ودیاوہار یونیورسٹی میں 'ایکس آر کریئیٹر ہیکاتھون ممبئی میٹ اپ' کا انعقاد کیا گیا ۔

یہ تقریب  ایکس آر کریئیٹر ہییکاتھون کی اوپن نالج انیشیٹو کا حصہ تھا، جس کا انعقاد  ویوولیپس، بھارت ایکس آر، اور ایکس ڈی جی نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس سیشن میں تقریباً 80 شرکاء نے شرکت کی اور ایکسٹینڈڈ رئیلٹی (ایکس آر) کی وسعت پذیر دنیا کا جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/XROBZ9.JPG

 آر آئی  آئی ڈی ایل سومیا  وِدیا وِہار یونیورسٹی کے سی ای او گورنگ شیٹی  نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی مستحکم حمایت سے "کریئیٹ ان انڈیا چیلنج" جیسے اقدامات کے ذریعے بھارت کی ڈیجیٹل ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آر آئی  آئی ڈی ایل ایس وی یو میں انہیں براہِ راست یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ یہ پروگرامز کس طرح  اختراعاتی اور کاروباری مواقع فراہم کر رہے ہیں، اور نوجوان تخلیق کاروں کے لیے نئی راہیں کھول رہے ہیں۔

ایونٹ میں ایک دلچسپ افتتاحی سیشن رکھا گیا جس میں ویوز انیشیٹو اور "کریئیٹ ان انڈیا چیلنج" کا تعارف کرایا گیا، جس سے شرکاء کو بھارت کے بڑھتے ہوئے ایکس آر ایکو سسٹم میں سرگرم ہونے کی ترغیب دی گئی۔ ایکس آر ٹیکنالوجیز کی ترقی پر پریزنٹیشن پیش کی گئیں جس میں اے آر، وی آر اور ایم آر ایپلیکیشنز کو مختلف صنعتوں میں استعمال کے حوالے سے تفصیل سے بات کی گئی۔ شرکاء کو    اے آر/وی آر  کے تجرباتی زون کا دورہ کرنے کا موقع بھی ملا جہاں انہوں نے پیشہ ورانہ معیار کے ایکس آر پروجیکٹس کے  بارے میں معلومات حاصل کی۔متحرک ذہن سازی کے سیشنوں نے تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کو فروغ دیا ، جس میں ذہن سازی کی سرگرمیوں کے فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور خصوصی شناخت حاصل ہوئی ۔

 ایکس ڈی جی ممبئی  کے بانی کرنال ایم بی گیڈیا، نے کہا کہ  تقریب کے تئیں جو زبردست ردعمل آیا ہے، وہ ممبئی کی ٹیک کمیونٹی کی ایکس آر ٹیکنالوجیز کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی کا عکاس ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے شراکت داروں کے درمیان تعاون نے ایک ایسا پلیٹ فارم تخلیق کیا ہے جو نہ صرف تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ ایکس آر کے شعبے میں مستقبل کے تخلیق کاروں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

اب تک ایکس آر کریئیٹر ہییکاتھون میں بھارت کے تقریباً 150 شہروں سے 2,200 شرکاء نے حصہ لے چکے ہیں۔ اس  تقریب نے ملک میں اہم  ٹیکنالوجیز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا اور "کریئیٹ ان انڈیا چیلنج" کی کامیابی کو ثابت کیا، جو ایکس آر کمیونٹی کے اندر  اختراع اور تعاون کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے۔بھارت کے ابھرتے ہوئے ایکس آر اور اے آئی اسٹارٹ اپس ملک کی ڈیجیٹل منظرنامے کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی  مالی معاونت سے چلنے والے اس طرح کے پروگرام اور ویوز اور کریئٹ ان انڈیا چیلنج جیسے اقدامات کی نمائش ، اہم ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما بننے کی سمت میں ہندوستان کی کوششوں کا محور ہیں۔

ویوز کے بارے میں: https://wavesindia.org/

ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) میڈیا اور انٹرٹینمنٹ صنعت میں مباحثہ، تعاون اور جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فورم ہے۔ یہ تقریب صنعت کے رہنماؤں، شراکت داروں اور اختراع کاروں  کو ایک جگہ جمع کرے گا تاکہ وہ ممکنات، چیلنجز پر بات کریں، عالمی تجارت کو فروغ دیں اور اس صنعت کے مستقبل پر اثر  انداز ہوں۔  ہندوستان میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے جہاں  ملک کے مختلف جغرافیائی حدودمیں پھیلی ہوئی  صلاحتیں اپنے ثقافتی ورثے کی مدد سے دلکش مواد تخلیق کر رہی ہیں۔ یہ سمٹ بھارت کو مواد کی تخلیق، سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر پیش کرے گا اور 'کریئیٹ ان انڈیا' کے مواقع کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اس کے پھیلاؤ کو فروغ دے گا۔

*****

)ش ح –    م ش-  م ذ(

U.N. 309


Release ID: (Release ID: 2124834)   |   Visitor Counter: 13

Read this release in: English , Marathi , Assamese