عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اُدھم پور کا دورہ کیا، سلامتی انتظامات کا جائزہ لیا اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی

Posted On: 27 APR 2025 7:24PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اُدھم پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی نمائندوں اور مقامی باشندگان کے ساتھ تفصیلی گفت و شنید کا اہتمام کیا اور ساتھ ہی سلامتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر سنگھ نے ضلع کی چوطرفہ ترقی کے لیے حکومت کی پہل قدمیوں پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں مختلف کلیدی بنیادی ڈھانچے اور عوامی بہبودی پروجیکٹوں کو اجاگر کیا۔ ان میں ڈل سڑک کو چوڑا کرنا، اُجھ کثیر المقاصد پروجیکٹ بھی شامل ہے جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا، جو کہ  وزیر موصوف کے مطابق وزارت داخلہ اور جل شکتی کی وزارت کے زیر جائزہ ہے۔ انہوں نے پروجیکٹ کی مثبت پیشرفت کے بارے میں امید ظاہر کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00142KL.jpg

ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ ایک مصروف عمل ہوائی اڈے کا اُدھم پور کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے، جس کی ترقی سے مقامی کنکٹیویٹی اور اقتصادی امکانات کو قابل ذکر تقویت حاصل ہونے کی توقع ہے۔ بنیادی دھانچے پر مزید زور دیتے ہوئے ، انہوں نے مطلع کیا کہ چاتیرگالا ٹنل پروجیکٹ ایجنڈے میں شامل ہے، جس سے خطے میں سڑک کنکٹیویٹی میں مزید بہتری کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُدھم پور میں موبائل  کنکٹیویٹی میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں، اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں موبائل ٹاوروں کی تنصیب اور ہموار بنانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔

نوجوانوں کی ضرورتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ فوج میں بھرتی کی مہم دوبارہ شروع ہو چکی ہے، اور نئے آنے والے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کے ساتھ پہلے ہی تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے، جو جلد ہی عہدہ سنبھالیں گے۔

انہوں نے آئندہ شری امرناتھ یاترا کے سلسلے میں اُدھم پور کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا، خصوصاً اس معاملے میں کہ  ریل گاڑی خدمات مذہبی مقام سے راست طور پر مربوط ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025VHE.jpg

ڈاکٹر سنگھ نے باقاعدہ رائے، بروقت تجاویز اور شکایات کے اندراج کے لیے ایک آؤٹ لیٹ کی سہولت کے لیے سول سوسائٹی کمیٹی کی تشکیل پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے طریقہ کار سے شراکتی حکمرانی میں اضافہ ہوگا۔

سیکورٹی خدشات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مناسب سیکورٹی ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حالیہ واقعات آنکھیں کھول دینے والے ہیں۔ ہم امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام خدشات اور رکاوٹوں کو دور کریں گے۔ شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔"

ڈاکٹر سنگھ نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور ترقیاتی اقدامات کی حمایت میں جاری کوششوں کے لیے ضلع بالخصوص ڈپٹی کمشنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:295


(Release ID: 2124768) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Hindi