کامرس اور صنعت کی وزارتہ
قومی صنعتی گلیارہ ترقیاتی کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) کو اُدیوگ وکاس ایوارڈ سے نوازا گیا
پلکڈ صنعتی اسمارٹ سٹی کیرالہ کے صنعتی منظرنامے کو تغیر سے ہمکنار کرے گی: بھاری صنعتوں، سرکاری کاروباری اداروں، اور فولاد کے مرکزی وزیر مملکت، جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما
مرکزی حکومت بھارت بھر میں گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہروں کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے
Posted On:
26 APR 2025 10:57AM by PIB Delhi
ریاست کیرالہ کے ایک سرکردہ اخبار روزنامہ جنم بھومی کے زیر اہتمام اُدیوگ وکاس تقریب کے دوران قومی صنعتی گلیارہ ترقیاتی کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) کو اُدیوگ وکاس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں بھاری صنعتوں، سرکاری کاروباری اداروں، اور فولاد کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے شرکت کی، جنہوں نے بھارت بھر میں جدید ترین گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہر قائم کرنے کی مرکزی حکومت کی مضبوط عہدبندگی کو اجاگر کیا۔
اپنے خطاب کے دوران، جناب ورما نے پلکڈ میں مربوط مینوفیکچرنگ کلسٹر (آئی ایم سی) کی تغیراتی صلاحیت کی ستائش کی، اور کہا کہ پروجیکٹ کیرالہ اور ملک کے وسیع تر جنوبی خطے کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی منظرنامے کو نئی شکل دینے کے لیے کمربستہ ہے۔
اس تقریب میں ایک تکنیکی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا جو قومی صنعتی گلیارہ ترقیاتی پروگرام پر مرتکز تھا، اور اس کے تحت جلد ہی تیار ہونے والے پلکڈ صنعتی اسمارٹ شہر کے حکمت عملی سے متعلق وژن، منصوبہ بندی ، اور پیشرفت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈاٹا سروسز لمیٹڈ(این ای ڈی ایس ایل) کے زیر اہتمام کلی طور پر وقف ایک سیشن میں لاجسٹکس ڈاٹا بینک (ایل ڈی بی) اور یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کے توسط سے بروئے کار لائے جا رہے اختراعی ڈیجیٹل حلوں کے بارے میں مزید وضاحت کی گئی۔
وسطی پڈوسیری، مغربی پڈوسیری، اور کنمبرا پر احاطہ کرتے ہوئے 1710 ایکڑ رقبے پر محیط پلکڈ صنعتی اسمارٹ شہر کیرالہ کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ پلکڈ شہر سے 21 کلو میٹر دور، کوچین سے 120 کلو میٹر دور اور کوئمبٹور سے 50 کلومیٹر دور ایک اہم مقام پر قائم یہ پروجیکٹ بلارکاوٹ بین ریاستی کنکٹیویٹی اور قابل ذکر لاجسٹکس فوائد بہم پہنچاتا ہے، اور اسے جنوبی بھارت کے لیے ایک صنعتی داخلی دروازے کی حیثیت عطا کرتا ہے۔ سڑک، ریل اور فضا کے ذریعہ ایک مضبوط کثیر ماڈل کنکٹیویٹی کے ساتھ ، اس شہر کو اعلیٰ معیاری سرمایہ کاری راغب کرنے اور خطے میں روزگار اور اختراع کو فروغ دینے کے مقصد سے ترقی دی گئی ہے۔
پروجیکٹ کے اہم سنگ ہائے میلوں میں شامل ہیں:
- 81 فیصد کے بقدر درکار آراضی پہلے ہی حاصل ہے۔
- یکم جنوری 2025 کو تمام لینڈ پارسل کے لیے ماحولیاتی منظوری دی جا چکی ہے۔
- پروجیکٹ مینجمنٹ اور کنسٹرکشن کنسلٹینٹ کے لیے ایوارڈ سے متعلق مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے۔
- ای پی سی ٹینڈر دستاویزات کو حتمی شکل دینے کا کام جاری
اس تقریب نے بھارت کے لاجسٹکس ماحولیاتی نظام کو تغیر سے ہمکنار کرنے میں این ایل ڈی ایس ایل کے تعاون کو بھی نمایاں کیا۔ ستمبر 2022 میں اس کے آغاز کے بعد سے یو ایل آئی پی نے 129 اے پی آئیز اور 1800 سے زائد ڈاٹا فیلڈس کے توسط سے جڑے 11 وزارتوں کے 43 نظاموں کو مربوط کیا ہے، اور 1300 سے زائد درج رجسٹر کمپنیوں کو بااختیار بنایا ہے اور 100 کروڑ سے زائد اے پی آئی لین دین کو آسان بنایا ہے۔ تکنالوجی کے تابع یہ پلیٹ فارم بھارت میں ایک متحد، اثرانگیز، اور شفاف لاجسٹکس نیٹ ورک کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی ایک مثال ہے۔


اُدیوگ وکاس تقریب کے دوران این آئی سی ڈی سی کو حاصل ہوا یہ اعزاز عالمی مینوفیکچرنگ اور لاجسٹکس کے شعبے میں ملک کی مسابقت میں اضافہ کرنے اور بھارت کے صنعت تغیر کو مہمیز کرنے میں اس کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:268
(Release ID: 2124484)