کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستانی وفد نے ہندوستان-جنوبی افریقہ جے ڈبلیو جی ٹی آئی کے دوسرے سیشن کے لئے پریٹوریا، جنوبی افریقہ کا دورہ کیا
Posted On:
24 APR 2025 7:58PM by PIB Delhi
نو رکنی وفد نے جنوبی افریقہ کے ساتھ 22-23 اپریل 2025 کو پریٹوریا، جنوبی افریقہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا۔ بات چیت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور نتیجہ خیز رہی۔ زیادہ تعاون، زیر التوا مسائل کو حل کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطوں کے لیے حوصلہ افزا ردعمل ملا۔
جے ٹی سی کی شریک صدارت جناب مالوس لیٹسوالو، چیف ڈائریکٹر، دو طرفہ تجارتی تعلقات، محکمہ تجارت، صنعت اور مقابلہ، جمہوریہ جنوبی افریقہ نے کی۔ اور محترمہ پریا نائر، اقتصادی مشیر، کامرس ڈیپارٹمنٹ۔ ہندوستان کے سرکاری وفد میں جنوبی افریقہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (DPIIT) اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے اہلکار شامل تھے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ دونوں کے عہدیداروں نے ہندوستان-جنوبی افریقہ JWGTI کی کارروائی میں سرگرمی سے حصہ لیا۔
دونوں فریقوں نے دواسازی، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، MSME، زیورات کی تیاری جیسے تعاون کے ممکنہ شعبوں کا جائزہ لیا۔ JWGTI میں بحث کے اہم نکات میں سی ای او فورم کا احیاء، سرمایہ کاری میں تعاون، زرعی مصنوعات کے حوالے سے مارکیٹ تک رسائی کے مسائل، ہندوستانی فارماکوپیا کی پہچان، مقامی کرنسی کے تصفیہ کا نظام، فوری ادائیگی کا نظام/انٹیگریٹڈ ادائیگی لنکج سسٹم، انڈیا-SACU PTA وغیرہ شامل تھے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔
وسیع پیمانے پر ہونے والی بات چیت میں، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید توسیع کے لیے بہت زیادہ غیر استعمال شدہ امکانات کو تسلیم کیا۔ اس مقصد کے لیے، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور باہمی طور پر فائدہ مند سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے توجہ مرکوز کرنے کے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی۔
جنوبی افریقہ افریقی خطے میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کا تخمینہ 24-2023 میں 19.25 بلین امریکی ڈالر تھا۔ ہندوستانی کاروباریوں سے اپریل 2000 سے ستمبر 2024 تک جنوبی افریقہ میں بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ یہ سرمایہ کاری مختلف شعبوں بشمول دواسازی، IT، آٹوموٹیو، بینکنگ اور کان کنی میں پھیلی ہوئی ہے۔
بائیس اپریل 2025 کو تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان-جنوبی افریقہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں ہونے والی بات چیت خوشگوار اور مستقبل کے حوالے سے تھی، جو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور خصوصی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔
****
U.No;228
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2124176)
Visitor Counter : 12