وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آئی جی این سی اے میں ماسک کی سیریز کی نمائش کے ساتھ بھرت مُنی دیرگھا کا افتتاح

Posted On: 23 APR 2025 9:32PM by PIB Delhi

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) نے  گراونڈ فلور پر تیار ایک نئی نمائش کی جگہ بھرت مُنی دیرگھا کا افتتاح کیا ہے۔ آئی جی این سی اے میں نمائش کا عنوان ’’روایات اور روحانیت اور عظمت کے چہرے: لانس ڈین کلیکشن کے شاہکار‘‘ کے عنوان سے شروع کیا گیا۔ یہ نمائش لانس ڈین کلیکشن کے ماسک کی نمائش کے لیے وقف ہے، جو آئی جی این سی اے آرکائیوز میں رکھے گئے ہیں۔ تقریب کا باضابطہ افتتاح آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے کیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر پرینکا مشرا، ڈائرکٹر (ایڈمنسٹریشن)، پروفیسر پرتاپناد جھا، ڈین (اکیڈمکس)، پروفیسر سدھیر لال، کلاکوش ڈویژن کے شعبہ کے سربراہ، اور جناب انوراگ پونیتھا، کنٹرولر، میڈیا سینٹر، آئی جی این سی اے موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MM0C.jpg

ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد کنزرویشن اینڈ کلچرل آرکائیوز ڈویژن کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی، جن کی اجتماعی کوششوں سے نمائش کا انعقاد ممکن ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جگہوں کو خوبصورت بنانے کے عمل میں، ایسی جگہوں کے کونوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وژن آئی جی این سی اے کے راہداریوں اور دیگر جگہوں کو نمائشی علاقوں میں تبدیل کرنا تھا۔ یہ نہ صرف گیلریوں کے طور پر کام کریں گے بلکہ ایسے مقامات کے طور پر بھی کام کریں گے جو نہ صرف ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے بلکہ عام لوگوں، محققین اور اسکالرز تک علم کی ترسیل بھی کریں گے۔ ڈاکٹر جوشی نے اظہار خیال کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے آئی جی این سی اے کو ملک کے اعلیٰ ثقافتی اداروں میں سے ایک کا درجہ حاصل ہوگا۔

شروع میں، پروفیسر اچل پانڈیا نے بتایا کہ ڈاکٹر سچیدانند جوشی اس پہل کے پیچھے تحریک فرما تھے۔ انہوں نے یاد کیا کہ جب آئی جی این سی اے پہلی بار جن پتھ کی عمارت میں منتقل ہوا تو اس جگہ پر کوئی گیلری نہیں تھی۔ اس کے بعد، درشنم 1 اور درشنم 2 گیلریاں قائم کی گئیں، اور بھرت مُنی دیرگھا اب اس ثقافتی ترقی میں تازہ ترین اضافہ کے طور پر کھڑا ہے۔ پروفیسر پانڈیا نے ’ماسک آف دی ویک‘ اور ’آبجیکٹ آف دی ویک‘ کے تعارف کا بھی تذکرہ کیا، دو نئے اقدامات جن کا مقصد ثقافتی اہمیت کی چیزوں کو نمائش میں جگہ دے کر مہمانوں اور آئی جی این سی اے کے عملے میں تجسس پیدا کرنا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ ان اقدامات سے نمائشوں کے ساتھ گہرے تعلق کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ہندوستان کے روایتی فنکارانہ اظہار کے بارے میں شائقین کی سمجھ بوجھ کو وسعت حاصل ہوگی ۔

************

ش ح ۔ ش ب۔ م الف

U. No.196


(Release ID: 2124017) Visitor Counter : 12
Read this release in: English , Hindi , Marathi