الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ’آئی ایم سرکلر‘ کافی ٹیبل بک لانچ کی


آئی ایم سرکلر میں ہندوستان کے 30 سرکلر اکانومی اختراعات کو نمایاں کیا گیا ہے

Posted On: 23 APR 2025 6:27PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (MeitY) حکومت ہند نے انٹرنیشنل کونسل فار سرکلر اکانومی (آئی سی سی ای) کے ذریعے تیار کردہ ’آئی ایم سرکلر‘ کافی ٹیبل بک کے اجرا کی میزبانی کی۔ یہ کتاب سرکلر اکانومی کو آگے بڑھانے میں ہندوستان کے اختراعی جذبے کا ایک متحرک جشن ہے۔

 

 

ٹیک پر مبنی جامع ترقی

اپنے کلیدی خطاب میں، ایڈیشنل سکریٹری، MeitY اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر جناب ابھیشیک سنگھ نے پائیداری کے لیے اختراعات کو فروغ دینے والے ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ”یہ اقدام ذمہ دارانہ ترقی اور جامع ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کے MeitY کے وژن کے مطابق ہے۔ ’آئی ایم سرکلر‘ کتاب سرکلر اکانومی کے شعبے میں ہندوستان کی اختراعی صلاحیت کی قابل فخر نمائندگی کرتی ہے،“ انھوں نے کہا۔

انھوں نے کہا کہ اس اقدام کے کامیاب نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے MeitY بین الاقوامی کونسل برائے سرکلر اکانومی کی تعریف کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’آئی ایم سرکلر‘ کافی ٹیبل بک محض ایک اشاعت نہیں ہے - یہ ہندوستان کی تخلیقی صلاحیت کا ثبوت ہے؛ ذمے دار اختراع کا ایک نشان اور ایک پائیدار، سرکلر مستقبل کی تعمیر کے لیے ہمارے قومی عزم کی علامت ہے۔

اس تقریب میں ڈاکٹر سندیپ چٹرجی، مشیر ایس ای آر آئی، جناب سریندر گوتھروال، سائنسدان، MeitY، جناب پورن چندر پانڈے، مشیر، آئی سی سی ای، اور جناب رویندر دہیا، ڈائریکٹر، آئی سی سی ای، محترمہ شالینی گوئل بھلا، منیجنگ ڈائریکٹر، آئی سی سی ای نے بھی شرکت کی۔

کافی ٹیبل بک کے بارے میں

’آئی ایم سرکلر‘ کافی ٹیبل بک میں ہندوستان کی 30 سب سے زیادہ امید افزا اختراعات پیش کی گئی ہیں جن کی شناخت ملک گیر ’آئی ایم سرکلر‘ چیلنج کے ذریعے کی گئی ہے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو سرکلر اکانومی کے اصولوں میں جڑے پیش رفت کے حل کو دریافت کرنے اور اسے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ اختراعات تین اہم موضوعات پر مبنی ہیں: پائیدار ڈیزائن، فطرت کے ساتھ کام اور موجودہ وسائل کا استعمال۔

الیکٹرانک ویسٹ ری سائیکلنگ اور آئی او ٹی پر مبنی سرکلر سلوشنز سے لے کر سبز مواد اور ڈیجیٹل مرمت کے پلیٹ فارم تک پیش کی گئی اختراعات ایک ایسے مستقبل کی عکاسی کرتی ہیں جہاں وسائل کو ذمے داری سے استعمال کیا جاتا ہے، فضلہ کو کم سے کم کیا جاتا ہے اور ٹیکنالوجی اور پائیداری ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

23-04-2025

U: 194

 

 


(Release ID: 2123966) Visitor Counter : 17
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi