مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’’ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کے لیے جائیدادوں کی درجہ بندی پر ریگولیشن‘‘ کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران کی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
22 APR 2025 7:51PM by PIB Delhi
تحقیق کے مطابق 70 سے 80 فیصد موبائل ڈیٹا کی کھپت عمارتوں یا انڈور علاقوں کے اندر ہوتی ہے۔ 4 جی اور 5 جی ٹیکنالوجیز میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ہائی فریکوئنسی بینڈ استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم ، 2 جی بینڈز کے مقابلے میں سٹیل اور کنکریٹ کی دیواروں پر مشتمل عمارت کے اندر ہائی فریکوئنس بینڈز زیادہ شرح سے کمزور ہوجاتے ہیں۔ معیشت، گورننس اور عمومی طور پر معاشرے کی ترقی پذیر ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے ڈیٹا کی کھپت کی مقدار اور رفتار میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، موجودہ دور میں اچھی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی بہت اہم ہوگئی ہے۔ لہٰذا، بلڈنگ میں اچھی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی ایک لازمی ضرورت بن چکی ہے۔ عمارتوں کے اندر ہموار مواصلات حاصل کرنے کے لیے ، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر (ڈی سی آئی) کو دیگر ضروری تعمیراتی خدمات جیسے پانی ، بجلی اور حفاظتی نظام کے ساتھ منصوبہ بندی اور ترقی دی جانی چاہیے۔
ورکشاپ کی صدارت ٹرائی کے چیئرمین جناب انیل کمار لاہوٹی نے کی۔ ورکشاپ کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے زبردست ردعمل ملا اور اس میں 125 سے زیادہ شرکا نے شرکت کی ، جن میں ہاؤسنگ اور شہری ترقی اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آئی ٹی محکمہ کے سینئر افسران شامل تھے۔
ٹرائی کے چیئرمین نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے متعلقہ بلڈنگ بائی لاز کے ذریعے پروجیکٹوں میں ڈی سی آئی کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے پراپرٹی ڈویلپرز اور ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ٹرائی کے قواعد و ضوابط میں پروجیکٹوں کی گرین بلڈنگ ریٹنگ یا آلات کی توانائی کی کارکردگی کی درجہ بندی کی طرح ڈیجیٹل رابطے کے معیار کے لیے جائیدادوں کی اسٹار ریٹنگ کا تصور کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی درجہ بندی براہ راست عمل ہوگی اور منصوبے کے لائف سائیکل کے دوران ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی ریٹنگ کے جائزے کا احاطہ کرے گی۔ ٹرائی نے پہلے ہی ڈیجیٹل کنکٹیویٹی ریٹنگ ایجنسیوں (ڈی سی آر اے) کو پینل میں شامل کرنے یا رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔
ورکشاپ میں ملک میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے لیے ٹرائی کے ذریعہ کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کی گئیں اور 25اکتوبر 2024 کو ٹرائی کے ذریعہ جاری کردہ ’’ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کے لیے جائیدادوں کی درجہ بندی پر ریگولیشن ، 2024‘‘ کا جائزہ پیش کیا گیا۔ پریزنٹیشن میں ڈیجیٹل کمیونی کیشن انفراسٹرکچر سے متعلق نیشنل بلڈنگ کوڈ (این بی سی) اور ماڈل بلڈنگ بائی لاز (ایم بی بی ایل) کی دفعات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ سیشن میں درجہ بندی کے عمل کا تفصیل سے احاطہ کیا گیا جس کے ذریعہ خصوصیات کا جائزہ اور درجہ بندی کی جائے گی۔ ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا ، جس سے شرکا کو ڈیجیٹل کنکٹیویٹی کی تعمیر کے بارے میں مزید بصیرت حاصل کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ براہ راست مشغول ہونے کا موقع ملا۔
ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کے لیے عمارتوں کی درجہ بندی ملک میں ڈی سی آئی بنانے کے لیے یکساں معیاری حوالہ فراہم کرے گی۔ بائی لاز میں ریٹنگ فریم ورک کو اپنانے کے ساتھ ، رہائشی اور تجارتی جائیدادوں کا آخری صارف جائیدادوں کی خریداری یا لیز پر لینے کے وقت باخبر انتخاب کرنے کے قابل ہوگا۔ مزید برآں ریٹنگ فریم ورک کی مدد سے سرکاری عمارتوں میں تجربے کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ ریگولیشن کے تحت صارف پراپرٹی میں ڈیجیٹل کنکٹیویٹی میں کمی کی صورت میں ریٹنگ کا جائزہ بھی لے سکتا ہے۔ اسی طرح پراپرٹی مینجرز اگر نمایاں بہتری لاتے ہیں تو درجہ بندی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
ورکشاپ کا اختتام ٹرائی کے ممبر ڈاکٹر ایم پی تنگیرالا کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 146
(Release ID: 2123621)
Visitor Counter : 11