اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے وزیر مملکت نے حج 2025 کے نمائندوں کے لیےاورینٹیشن اور تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا
Posted On:
22 APR 2025 7:23PM by PIB Delhi
اقلیتی امور، ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے آج 22 اور 23 اپریل 2025 کو اسکوپ کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی میں 22 اور 23 اپریل 2025 کو حج 2025 کے منتخب حج نمائندوں کے اورینٹیشن اور ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، وزیر مملکت نے کامیاب حج آپریشنوں میں اہم اہل کاروں کے طور پر حج نمائندو کے کردار کو سراہتے ہوئے نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری خلوص اور عزم کے ساتھ انجام دیں۔ ہندوستانی عازمین حج کی خدمت کے مقصد سے سعودی عرب میں موثر حج انتظام میں سی جی آئی جدہ کی مدد کرنے کے لیے اس سال مجموعی طور پر 620 نمائندوں (266 انتظامی اور 354 میڈیکل) کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ان نمائندوں کا انتخاب ایک سخت انتخابی عمل کے ذریعے کیا گیا ہے اور اورینٹیشن اور تربیتی پروگرام کے دوران انہیں مختلف امور پر تربیت دی جا رہی ہے جن میں حج آپریشنوں کا جائزہ، ڈیپوٹیشن کرنے والوں کا کردار، صحت کے مسائل، ہجوم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سعودی عرب میں تعیناتی سے قبل حج سہولت ایپ شامل ہیں۔ حج سوویدھا ایپ کے کام کاج سے حج نمائندوں کو واقف کرنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے، جسے حج 2024 کے دوران متعارف کرایا گیا تھا اور اس نے ہندوستانی عازمین حج کی معلومات کی ترسیل اور شکایات کے ازالے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ حج 2024 کے دوران ایپ کی کامیابی کی بنیاد پر، حکومت نمائندوں کو مؤثر طریقے سے تربیت فراہم کرکے اس کی صلاحیت کو مزید بروئے کار لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید برآں، چونکہ ہندوستانی حج یاترا کا انتظام ملک کی سرحدوں سے باہر حکومت ہند کے زیر انتظام سب سے بڑی لاجسٹک مشق ہے، اس لیے حج کے نمائندوں کے لیے اورینٹیشن اور تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ حج کرنے میں ہندوستانی عازمین کی مدد کرنے میں تعاون کسرے گا۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 141
(Release ID: 2123599)
Visitor Counter : 13