سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک ڈی ایس ٹی انسٹی ٹیوٹ، این ای سی ٹی اے آر نے بہتر نگرانی اور قدرتی آفات کے بندوبست کے لیے اختراعی ایروسٹیٹک ڈرون کی نمائش کی

Posted On: 22 APR 2025 3:54PM by PIB Delhi

نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ (این ای سی ٹی اے آر) کے تعاون سے تیار کردہ ایروسٹیٹک ڈرون کی بدولت شمال مشرق میں جنگلات کی نگرانی، جنگلاتی طرز زندگی  کی نگرانی، سرحد اور قدرتی آفات کی نگرانی جلد ہی بہت آسان ہو سکتی ہے ۔

حکومتِ ہند کے محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت ایک خود مختار ادارہ، این ای سی ٹی اے آر نے ایئر بوٹیکس ٹیکنالوجیز، گڑگاؤں کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکنالوجی کی براہ راست نمائش  کا اہتمام کیا۔

یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، جسے جنگلات کی نگرانی، جنگلاتی طرز زندگی کی نگرانی، سرحدی اور قدرتی آفات کی نگرانی سے متعلق استعمال کے لیے تعینات کرنے کے لیے اعلی صلاحیت اور ایرو اسٹیٹک کی مستحکم صلاحیتوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ایروسٹیٹک ڈرون فضائی پلیٹ فارم ہوتے ہیں جو اپنی لفٹ بوئینسی اور ایروڈینامکس دونوں سے حاصل کرتے ہیں ۔

اس طرح انہیں توانائی کی بہت کم ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ٹتھرڈ ڈرون کا بہتر متبادل ہوتے ہیں ۔ایروسٹیٹک ڈرون شور نہیں کرتےکیونکہ انہیں اُڑتے رہنے کے لیے مستقل زور کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، جس سے وہ مسلسل نگرانی فراہم کرنے کے لیے کفایتی اور ورسٹائل حل بن جاتے ہیں۔

ایروسٹیٹک ڈرون ایک بنا شور والا فضائی پلیٹ فارم ہے جو 4 گھنٹے سے زیادہ کی صلاحیت کے ساتھ مسلسل نگرانی کا کام جاری رکھ سکتا ہے۔ اس نظام کو ماڈیولر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے کسی بھی زمینی گاڑی کے ساتھ مربوط کیا جا سکتا ہے یا کسی بھی سائٹ پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈرون کو استعمال کی مختلف صورتحال کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کہ جنگلاتی طرز زندگی کی نگرانی، جنگلات کی نگرانی، ہجوم کی نگرانی، سرحدی حفاظت اور آفات کی نگرانی کے لیے۔

اس ڈرون کو دن اور رات کے کیمرے کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن ریلے اور اینٹی ڈرون پے لوڈ جیسے کسی دوسرے پے لوڈ سے لیس کرنے کی لچک۔ ڈے اینڈ نائٹ ویژن کیمرہ کیمرہ خاص طور پر غیر قانونی طور پر شکار کرنے، اسمگلنگ اور درختوں کی کٹائی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ لگانے میں نیز سرحدوں پر حفاظتی کارروائیوں کے لیے مدد فراہم کرکے اس کی افادیت کو مزید بڑھاتا ہے۔

مختلف تنظیموں کے شرکاء نے ڈرون کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں ایئر بوٹیکس ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔ اس ڈرون میں تھرمل امیجنگ اور پتہ لگانے کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے نگرانی سے متعلق خصوصیات ہیں۔

سی آر پی ایف کے افسران کو اس میں گہری دلچسپی ہے کہ یہ ڈرون خاص طور پر سرحدی نگرانی اور دشوار گزار علاقوں میں سلامتی میں کس طرح ان کی کارروائیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔تھرمل کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے دن کی روشنی اور کم مرئی دونوں حالات میں کام کرنے کی ڈرون کی صلاحیت حفاظتی اہلکاروں کے لیے ایک اہم اثاثہ ہو سکتی ہے۔

IMG_256

تصویر: بہتر نگرانی اور قدرتی آفات کے بندوبست کے لیے ایروسٹیٹک ڈرون

یہ ڈرون جنگلات کی صحت اور جنگلاتی آبادی کی نگرانی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جس سے تحفظ پسندافراد جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکتے ہیں اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کیے بغیر مسکن کے حالات کا جائزہ لے سکتے ہیں کیونکہ وہ پُر سکون ہیں ۔فوجی اور سلامتی کے اعتبار سے، ایروسٹیٹک ڈرون آئی ایس آر مشنوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، تاکہ بر وقت ڈیٹا اور حالات سے متعلق بیداری فراہم کرسکیں، جس سے فوجی منصوبہ بندی اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔مزید برآں، چونکہ ان میں دھات کے اجزاء بہت کم ہوتے ہیں، اس لیے وہ عملی طور پرریڈار پر دکھائی نہیں دیتے ہیں ۔

ایرواسٹیٹک ڈرون دور دراز علاقوں میں یا ہنگامی حالات کے دوران عارضی مواصلاتی ریلے کے طور پر کام کر سکتے ہیں تاکہ اُن علاقوں میں رابطے کو یقینی بنایا جاسکے جہاں روایتی بنیادی ڈھانچے کی یا تو کمی ہوتی ہے یا پھر اُسے نقصان پہنچایا گیا ہوتا ہے۔ ہوائی اڈوں اور فوجی اڈوں جیسے حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرکے غیر مجاز ڈرون سرگرمی کا پتہ لگانے کے لیے بنائے گئے نظام میں ایروسٹیٹک ڈرون کو بھی ضم کیا جا سکتا ہے۔

عوامی تقریبات کے دوران، یہ ڈرونز بھیڑ کے رویے کی نگرانی کرنے، حفاظت کو یقینی بنانے اور ممکنہ خلل کا مؤثر طریقے سے بندوبست کرنے میں مدد کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، ان کا استعمال شہری علاقوں میں ٹریفک کے حالات کی نگرانی کے لیے کیا جا سکتا ہے، جو ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے لیے قیمتی ڈیٹا فراہم کرتے ہیں اور ریئل ٹائم معلومات کی ترسیل کے ذریعے بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

برہما پترا بورڈ کے عہدیداروں نے قدرتی آفات کے بندوبست اور سڑکوں جیسی شہری تعمیرات کی نگرانی کے لیے ایروسٹیٹک ڈرون کا استعمال کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

امید ہے کہ ایروسٹیٹک ڈرون اپنے میدان میں گیم چینجر ثابت ہو گا اوریہ اپنی استعداد اور اعلیٰ کارکردگی کی خصوصیات سے بھارت میں بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

 

 

*************

 

 

(ش ح ۔ک ح۔ش ت(

U. No. 127

 


(Release ID: 2123514) Visitor Counter : 15
Read this release in: English , Hindi , Tamil