مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے سترھویں سول سروسز ڈے کی تقریبات کے موقع پر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اختراعات اور جامع شہری منصوبہ بندی پر زور دیا
سکریٹری، ایم او ایچ یو اے، جناب سری نواس کٹیکیتھلا کو پی ایم سوانیدھی اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کا ایوارڈ دیا گیا
Posted On:
21 APR 2025 8:15PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے نئی دہلی میں منعقدہ سترھویں سول سروسز ڈے کے موقع پر ”شہری ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔ نوجوان سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترم وزیر نے انھیں ترغیب دی کہ وہ شہری ٹرانسپورٹ جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی انداز اپنائیں اور روایتی سوچ سے ہٹ کر نئے حل تلاش کریں۔
انھوں نے ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈیولپمنٹ (ٹی او ڈی) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب کوئی شہری میٹرو ٹرین یا عوامی بس سے اترے تو اسے یہ فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ گھر کس طرح پہنچے گا۔ آخری منزل تک پہنچنے کی سہولت بغیر رکاوٹ، سستی اور ڈیجیٹل ادائیگی کے آسان طریقوں سے جڑی ہونی چاہیے۔

وزیر موصوف نے شہری منصوبہ سازوں اور پالیسی سازوں سے بھی کہا کہ وہ ایسے شہروں کو ڈیزائن کریں جہاں رہائشی کالونیاں کام کی جگہوں کے قریب واقع ہوں اور ”واک ٹو ورک“ کلچر کو فروغ دیں۔ انھوں نے کہا کہ اسی اصول کو سرکاری رہائشی علاقوں کی ترقی کے لیے رہنمائی کرنی چاہیے، تاکہ زیادہ مؤثر، رہنے کے قابل اور پائیدار شہری ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
PQEU.jpeg)
نوجوان افسران کو تبدیلی لانے والے اور حل پر مبنی رہنما بننے کی ترغیب دیتے ہوئے، جناب منوہر لال نے شہری ٹرانسپورٹ میں ہونے والی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور بھارتی شہروں کا تصور ترقی کے انجن اور پائیداری کی علامت کے طور پر کیا۔ انھوں نے سول سرونٹس سے زور دے کر کہا کہ وہ جامع شہری منصوبہ بندی اور مثالی طرز حکمرانی کو فروغ دیں تاکہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔
یہ وزارت کے لیے فخر کا لمحہ تھا جب ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری، جناب سری نواس کٹیکیتھلا نے پی ایم اسٹریٹ وینڈر آتم نربھر ندھی (پی ایم سوانیدھی) اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے عوامی نظم و نسق میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کا ایوارڈ حاصل کیا۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 100
(Release ID: 2123301)
Visitor Counter : 9