ٹیکسٹائلز کی وزارت
پارلیمانی سوال: این ٹی ٹی ایم کے لیےمختص بجٹ
Posted On:
21 MAR 2025 12:55PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ21-2020 سے26-2025 کی مدت کے لیے 1480 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن(این ٹی ٹی ایم) کا آغاز کیا گیا۔ مشن کے آغاز سے اب تک کل 517 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جس میں سے اب تک 393.39 کروڑ روپے مختلف تحقیق، اختراعات اور ترقی، فروغ اور مارکیٹ کی ترقی، برآمدات کو فروغ دینے اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیم، تربیت، ہنرمندی کی ترقی کے لیے استعمال کیے جا چکے ہیں۔
نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن(این ٹی ٹی ایم) کے تحت 509 کروڑ روپے (تقریباً) کے کل 168 تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں سے 168 تحقیقی منصوبوں میں سے 2 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور دیگر 5 منصوبوں کی تکمیل کی رپورٹس زیر غور ہیں۔
این ٹی ٹی ایم کے تحت، اہم بنیادی مقصد تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں خصوصی فائبر، ٹیکنالوجیز اور ٹیکسٹائل مشینری کو دیسی ساختہ کےطور پر تیار کرنا ہے۔ خصوصی دھاگےجیسے کاربن فائبر، ارامڈ فائبر، نایلان فائبر اور کمپوزٹس کے بنیادی تحقیق اور جیو ٹیکسٹائل، ایگرو ٹیکسٹائل، میڈیکل ٹیکسٹائل، موبائل ٹیکسٹائل اور اسپورٹس ٹیکسٹائل اور بائیو ڈی گریڈ ایبل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی ترقی میں ایپلی کیشن پر مبنی تحقیق کے لیے فنڈنگ سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ تحقیق سی ایس آئی آر، آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز، ٹی آر ایز، آئی سی اے آر اور ملک کے دیگر اہم اداروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
****
ش ح۔ م ش۔ ش ب ن
U.NO.75
(Release ID: 2123117)