لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کےاسپیکر نے ترقی یافتہ ہندوستان- 2027 کے لئے روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ترقی کے پائیدار اور جامع ماڈل پر زور دیا
ہندوستان کا موجودہ دور معاشی بااختیار بنانے اور اختراع کا دور ہے: لوک سبھا اسپیکر، اوم برلا
ہندوستان کی‘ترقی پر مبنی پالیسیاں’ آج ہماری صنعتوں کو نئی توانائی فراہم کر رہی ہیں: لوک سبھا اسپیکر
پی ایچ ڈی سی سی آئی صنعتوں اور پالیسی سازوں کے درمیان ایک مضبوط پل کے طور پر کام کر رہا ہے: لوک سبھا اسپیکر، جناب اوم برلا
لوک سبھا کے اسپیکر کا نئی دہلی میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اراکین سے خطاب
Posted On:
16 APR 2025 9:56PM by PIB Delhi
ایوان زیریں – لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج اس بات پر زور دیا کہ سال- 2047 تک ہندوستان کو ایک مکمل ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے ہندوستانی قیادت کے پختہ عزم میں صنعت اور تجارت کے ستون ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ اس قومی امنگ کو پورا کرنے کے لئے جناب برلا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ترقی کا ایسا ماڈل اپنانے کی اپیل کی جو نہ صرف پائیدار اورجامع ہو، بلکہ تحقیق کی روح پر بھی مضبوط ہو۔ آج نئی دہلی میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی 120 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجناب اوم برلا نے ہندوستان میں موجودہ دور کو اقتصادی بااختیار بنانے اور اختراع کا دور قرار دیا اور کہا کہ حکومت ہند کی ‘ترقی پر مبنی پالیسیاں’ آج ہماری صنعتوں کو نئی توانائی فراہم کر رہی ہیں۔
‘ترقی یافتہ ہندوستان- 2047’ کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ایوان زیریں کے اسپیکر جناب اوم برلا نے کہا کہ آج ملک کی تجارتی پالیسی کی جڑیں آتم نربھر بھارت کے وسیع تر ویژن میں پیوست ہیں اور عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاسی کرتی ہے۔
جناب اوم برلا نے زور دے کر کہا کہ عصری ہندوستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک روشنی کے طور پر ابھرا ہے، ایک ایسا ملک جہاں کاروبار کرنے میں آسانی صرف ایک خواہش نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ عالمی وبا کے بعد ہندوستان کی قابل ذکر اقتصادی بحالی ترقی پذیر دنیا کے لئے امید اور تحریک کا ذریعہ ہے، جو ملک کی لچک اور جامع ترقی اور خوشحالی کی طرف اس کی مسلسل پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا، ڈجیٹل انڈیا، گتی شکتی، بھارت مالا پریوجنا، اڑان یوجنااور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹرز کا فروغ جیسے فلیگ شپ پروگرام پورے ملک میں صنعتی اور تجارتی بنیادی ڈھانچے کا ایک مضبوط تانے بانے تشکیل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی پالیسیوں کو آسان بنانے، ایک شفاف اور سرمایہ کار دوست ٹیکس نظام کے قیام اور سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کو اپنانے سے ملک میں کاروباری جذبے کو بہت زیادہ فروغ ملا ہے۔
جناب برلا نے کہا کہ ملک تیزی سے صارفین سے چلنے والی معیشت کے اپنے روایتی کردار سے جدت اور آسانی کا ایک متحرک مرکز بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی صنعت کی تبدیلی کی شراکت کی ستائش کی، خاص طور پر اسٹارٹ اپس کے متحرک ماحولیاتی نظام، جو اپنے تازہ نقطہ نظر اور غیر معمولی خیالات کے ساتھ پائیدار ترقی کی راہ ہموار کررہے ہیں اور ہندوستان کو عالمی سپر پاور بننے کی طرف بڑھا رہے ہیں۔
مسٹر اوم برلا نے ہندوستان میں ایک نئے اقتصادی دور کے آغاز پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ ایک ایسا دور ہے جس کی تعریف جدید ٹیکنالوجیز جیسے کہ مصنوعی ذہانت( اے آئی)، ڈیٹا اینالیٹکس اور جدت طرازی کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ذریعے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم آہنگی نہ صرف مضبوط اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہے بلکہ شفافیت اور کارکردگی کی ثقافت کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ ملک میں پھیلے ڈجیٹل انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے، جناب اوم برلا نے تجارتی منظر نامے میں ڈجیٹل لین دین میں بے مثال اضافہ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈجیٹل رفتار اقتصادی شمولیت کے ایک بے مثال دور کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسا دور ہے جو دور دراز علاقوں اور ہندوستان کی مرکزی دھارے کی معیشت کے درمیان خلیج کو ختم کر رہا ہے، جو ملک کے سب سے دور دراز علاقوں/کونوں تک ترقی اور خوشحالی کا وعدہ لے کر جا رہا ہے۔
جناب اوم برلا نے صنعت اور پالیسی سازوں کے درمیان ایک مضبوط پل کے طور پر کام کرنے کے لیے پی ایچ ڈی سی سی آئی کی ستائش کی، جو دور اندیش اور انتہائی سوچی سمجھی سفارشات پیش کرتے ہیں جو حکومت کی بصیرت اورجوابدہ پالیسیاں بنانے میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔ جناب اوم برلا نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام اور نیٹ ورکنگ اور مینٹورنگ پلیٹ فارم جیسے دور اندیش اقدامات کے ذریعے ہندوستانی خواتین کے متحرک جذبے کی پرورش اور انہیں بااختیار بنانے میں پی ایچ ڈی سی س آئی کی سرکردہ اور انتہائی فعال کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات نے ناری شکتی کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، خواتین کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ تجارت اور صنعت کے میدان میں طاقتور اور بااثر حصہ دار بن کر ابھریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے معاشی منظر نامے میں خواتین کی موجودگی اور قیادت کوئی استثنا نہیں بلکہ ایک بڑھتی ہوئی قوت ہے جو ہندوستانی انٹرپرائز کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔ جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایچ ڈی سی سی آئی جیسی تنظیموں کو صنعتی ماحولیاتی نظام کی امنگوں، طاقتوں اور چیلنجوں کی اندرونی سمجھ ہے۔
*******
ش ح- ظ ا-م ش
Urdu No.9971
(Release ID: 2122328)
Visitor Counter : 26