محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او ایگزیکٹیو کمیٹی کی 113ویں میٹنگ میں یو پی آئی ، سی آئی ٹی ای ایس-2.01 سسٹم اپ گریڈیشن اور زیادہ اجرت پر پنشن کے لئے درخواستوں کے تصفیہ کے ذریعہ کلیم سیٹلمنٹ کے نفاذ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 29 MAR 2025 2:00PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (سی بی ٹی)، ای پی ایف کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ای سی) کا 113 واں اجلاس 28 مارچ 2025 کو سری نگر، جموں و کشمیر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت محترمہ سمیتا داؤرا، سکریٹری، وزارت محنت اور روزگار کی۔ اس موقع پر جناب  رمیش کرشنامورتی، سینٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او) نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں وزارت محنت و روزگار اور ای پی ایف او کے دیگر سینئر افسران ، آجروں اور ملازمین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

کلیدی بات چیت میں ی پی ایف او ​​کے عمل کو آسان بنانے اور اس کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی کے سامنے مندرجہ ذیل امور بحث کے لیے رکھے گئے:

یوپی آئی کے ذریعہ پی ایف کے دعوؤں کی ہموار تصفیہ: ایگزیکٹیو کمیٹی نے یوپی آئی پلیٹ فارم کے ذریعے بینک اکاؤنٹ میں فوری کریڈٹ کے ذریعہ دعوؤں کے تصفیہ کو ہموار کرنے کے لئے ای پی ایف او ​​کے ڈجیٹل اقدام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ سی آئی ٹی ای ایس- 2.01 کے ساتھ  الائنمنٹ میں ای پی ایف او ​​کے آئی ٹی ماڈرنائزیشن پروجیکٹ کے ہموار رول- آؤٹ کو یقینی بنانے کے لئے، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی) اور نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے تعاون سے ڈی اے سی- سی (ٹیکنالوجی پارٹنر) کے ذریعہ اے پی آئی اور سسٹم انٹیگریشن تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ای پی ایف او ​​کے اپنے اراکین کی رٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

آٹو کلیم کی حد 5 لاکھ روپے تک بڑھانے کی تجویز: ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا اور اس کی ستائش کی کیونکہ یہ ای پی ایف کے اراکین کی زندگیوں کو آسان بنانے میں بہت آگے جائے گا۔

آئی ٹی انفراسٹرکچر اور سی آئی ٹی ای ایس - 2.01 کا نفاذ: ای پی ایف او ​​نے ہارڈ ویئر اپ گریڈ کی تکمیل اور ڈ ینٹر لائزڈ ڈیٹا بیس کے استحکام میں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ صارف کے نظم و نسق، مرکزی ادائیگیوں اور نئے ڈیزائن کردہ ای سی آر کے ماڈیولز کی سخت جانچ کی جا رہی ہے تاکہ آنے والے مہینوں میں ان کی بغیر کسی رکاوٹ کے تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ بہت سے چیلنجوں کے باوجود ای پی ایف او ​​نے اسٹیک ہولڈرز کو اگلے دو ماہ کے اندر اسے شروع کرنے کے اپنے عزائم کا یقین دلایا۔

زیادہ اجرت پر پنشن کے عمل کو تیز کرنا: ای سی نے پی او ایچ ڈبلیو کے معاملات کے تصفیہ میں اہم پیش رفت کو سراہا۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں درخواستوں کی مجموعی تعداد میں 22.8 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید،  یہ کہ 3,26,152 ڈیمانڈ لیٹر جاری کیے گئے جو گزشتہ مہینے کے اعداد و شمار کے مقابلہ میں 29.5 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ کامیابیاں معزز سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کام کو مکمل کرنے کے لیے ای پی ایف او ​​کے عزائم کی عکاسی کرتی ہیں۔

چیئرمین نے باقاعدہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا مہموں کے ذریعہ گڈ گورننس کے لیے ای پی ایف او ​​کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس منصوبے کو حتمی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد تنظیم کو ایک رکن  اور ٹیکنالوجی پر مبنی باڈی میں تبدیل کرنا ہے۔

*******

ش ح- ظ ا-ف ر

Urdu No.9931


(Release ID: 2122027)
Read this release in: English , Hindi