سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر نے مالی سال کے پہلے دن مالی برس 2024-25 کا سالانہ اکاؤنٹس سی اے جی کو پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2025 10:25PM by PIB Delhi
سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) نے مالی سال25-2924 کے لیے اپنے سالانہ اکاؤنٹس(حسابات)یکم اپریل 2025 کوہندوستان کے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے سامنے پیش کر کے مالیاتی انتظام اور ادارہ جاتی کارکردگی میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پیشی کا عمل 30 جون 2025 کی قانونی مدت سے تین ماہ پہلے مکمل کرلیا گیا ہے۔
یہ ابتدائی پیشی کا عمل سی ایس آئی آر کی مستحکم مالی حکمرانی، انتظامی شفافیت اور عملی کارکردگی کے تئیں مسلسل عزم کواجاگر کرتی ہے۔ یہ سی ایس آئی آر کے ہیڈکوارٹر اور ملک بھر میں اس کی 38 ذیلی لیبارٹریوں اور اداروں کی ہم آہنگ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انٹیگریٹڈ فنانس ڈویژن ٹیم ڈی جی، سی ایس آئی آر کو بیلنس شیٹ اور سالانہ اکاؤنٹس پیش کر تی ہوئی

جناب چیّتن پرکاش جین، جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر، سی ایس آئی آر نے آئی ایف ڈی ٹیم کی قیادت کی جو مالی سال25-2024 کے لیے سالانہ اکاؤنٹس سی اے جی کے سامنے پیش کر رہےہیں۔
اس کامیابی کا ایک اہم محرک اکاؤنٹس مینجمنٹ سسٹم (اے ایم ایس) سافٹ ویئر کا کامیاب نفاذ رہا ہے، جو مکمل طور پر اندرونِ ادارہ تیار کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کو سی ایس آئی آر کے افسران کی ایک ٹیم نے تصور کیا اور تیار کیا،جن میں سینئر ڈپٹی مالیاتی مشیر جناب ایس پی سنگھ، ؛، مالیات اور اکاؤنٹس آفیسر جناب اروند کھنہ اور ، ٹیکنیکل آفیسر محترمہ اکانشا ترہن شامل ہیں۔ اس سافٹ ویئر نے مالیاتی استحکام کو مزید مربوط اور حقیقی وقت میں ممکن بناتے ہوئے سی ایس آئی آر کے نظام میں اکاؤنٹس کی تیاری میں زیادہ درستگی اور بروقتی کو یقینی بنایا ہے۔
یہ پہل سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری ڈاکٹر این کالائی سیلوی کی رہنمائی میں کی گئی اور سی ایس آئی آر/ڈی ایس آئی آر کے جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر جناب چیّتن پرکاش جین کی مالی قیادت میں اس کا نفاذ کیا گیا۔
نئے مالی سال کے پہلے دن ہی سالانہ مالی اختتام اور جمع کرانے کا عمل مکمل کر کے، سی ایس آئی آرنے عوامی مالیاتی رپورٹنگ میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی صلاحیت کو اجاگرکیا ہے۔ یہ پیش رفت مالی نظم و ضبط اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں دیگر سائنسی اور عوامی شعبے کی تنظیموں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرتی ہے۔
سی ایس آئی آر اچھے حکمرانی کے اصولوں کے مطابق اپنے نظاموں اور طریقوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
*******
ش ح- م ع ن۔ش ب ن
UR No. 9863
(ریلیز آئی ڈی: 2121540)
وزیٹر کاؤنٹر : 32