لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دل کو چھو لینے والی ایک مثال قائم کی — چھ سال پرانا وعدہ نبھاتے ہوئے پلوامہ میں شہید ہونے والے سی آر پی ایف جوان ہیم راج مینا کی بیٹی کی شادی میں کوٹا کے سانگوڑ میں شرکت کی


پلوامہ میں شہادت کے چھ سال بعد ہیم راج مینا کے گھر میں اس وقت خوشیاں لوٹ آئیں، جب ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی

لوک سبھا اسپیکر نے روایتی ’’بھات‘‘ (मायरा/भात) رسم میں شرکت کی اور وہ وعدہ پورا کیا جو انہوں نے چھ سال قبل ایک بہن سے کیا تھا

اس موقع پر اوم برلا نے جذباتی ہو کر  ہیم راج مینا کی عظیم قربانی اور ان کی پُرخلوص حب الوطنی کو یاد کیا

Posted On: 12 APR 2025 12:30PM by PIB Delhi

کوٹا؍نئی دہلی، 12 اپریل 2025: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے اس وقت ایک جذباتی اور متاثر کن مثال قائم کی ، جب انہوں نے جمعہ کے روز سانگوڑ؍ کوٹا میں برسوں پرانا ایک وعدہ نبھاتے ہوئے شہید سی آر پی ایف جوان جناب ہیم راج مینا اور ویرانگنا مدھوبالا کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

پلوامہ حملے میں قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے جناب ہیم راج مینا کی شہادت کے چھ سال بعد، جمعہ کو اس وقت پہلی بار ان کے آنگن میں خوشیوں کا ماحول دیکھنے کو ملا، جب ان کی بیٹی رینا کی شادی کے لیے اہل خانہ اور رشتہ دار جمع ہوئے۔ یہ لمحہ شہید کی اہلیہ ویرانگنا مدھوبالا سمیت پورے خاندان کے لیے بے حد خوشی کا موقع تھا۔ شہادت کے بعد سے لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا ویرانگنا مدھوبالا کےبطور ’’راکھی بھائی‘‘مشکل گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے ۔

اس دن سے لے کر اب تک، ’’بھائی‘‘ نہ صرف خاندان کے ساتھ کھڑے رہے بلکہ انہوں نے کیا گیا وعدہ بھی نبھایا۔ کل جب مدھوبالا کی بیٹی کی شادی کا وقت آیا، تو یہ ’’بھائی‘‘ اپنی ’’بہن‘‘ کے گھر مایرا؍بھات (मायरा/भात) لے کر پہنچے اور اس خاص رسم کو ادا کیا۔ ’بہن‘ مدھوبالا اور ان کے ’بھائی‘کے اس جذباتی رشتے کو دیکھ کر ہر کوئی جذبات میں بہہ گیا۔ آخر یہ اور کوئی نہیں بلکہ خود لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا تھے، جو پلوامہ کے شہید ہیم راج مینا کی بیٹی کی شادی میں मायरा لے کر پہنچے تھے۔

پلوامہ حملے نے شہید ہیم راج مینا کے خاندان پر گہرے نقوش چھوڑے، جو انہیں شدید غم میں مبتلا کر گئے۔ تاہم، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کی بروقت حمایت نے ان کے دکھ کو کچھ حد تک کم کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے ویرانگنا مدھوبالا کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ قائم کیا اور وعدہ کیا کہ وہ زندگی کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پچھلے چھ سال میں، رکشا بندھن اور بھائی دوج پر ویرانگنا مدھوبالا نے جناب برلا کو راکھی باندھی اور تلک کیا۔ ایک بار پھر، جب شہید ہیم راج اور ویرانگنا مدھوبالا کی بیٹی کی شادی کا موقع آیا، تو لوک سبھا کے اسپیکر شہید کے خاندان کے ساتھ موجود تھے۔

بھائی نے اُوڑھائی چُنری، بہن نے کیا تلک(भाई ने ओढ़ाई चुनरी, बहन ने किया तिलक)

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے سانگوڑ کے ایم ایل اے اور راجستھان کے وزیر توانائی جناب ہیرالال ناگر کے ساتھ مل کر اس موقع پر ویرانگنا مدھوبالا کی عزت افزائی کی۔ روایت کے مطابق، اسپیکر نے ویرانگنا مدھوبالا کو چنری اُوڑھائی، جبکہ بہن نے اپنے بھائی کا تلک اور آرتی کی۔ جناب برلا نے شہید جناب ہیم راج مینا کے مجسمے پر پھولوں کی چادر چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس وقت جذبات عروج پر تھے جب ویرانگنا مدھوبالا، جناب برلا، اور موجود تمام اہل خانہ نے پلوامہ کے شہید ہیم راج مینا کو یاد کیا۔ جناب برلا نے کہا کہ شہید ہیم راج مینا کی عظیم قربانی اور ان کی بے مثال حب الوطنی پورے ملک کے لیے ایک مستقل تحریک کا ذریعہ ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9827


(Release ID: 2121187) Visitor Counter : 36
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil