وزارت دفاع
اگلی نسل کے تیسرے آف شور گشتی بحری جہاز کی کیل بچھانے کی تقریب (یارڈ 3039)
Posted On:
11 APR 2025 8:27PM by PIB Delhi
اگلی نسل کے تیسرے آف شور گشتی بحری جہاز (ایکس-جی آر ایس ای)کی کیل بچھانے کی تقریب (یارڈ 3039) 11 اپریل 2025کو جی آر ایس ای لمیٹڈ، کولکاتہ میں منعقد ہوئی جس میں آئی ڈی اے ایس کے مالی مشیر (دفاعی خدمات) جناب سوگتا گھوش دستیدار مہمان خصوصی تھے۔ جی آر ایس ای کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سی ایم ڈی ای پی آر ہری (ریٹائرڈ) اور بھارتی بحریہ اور شپ یارڈ کے دیگر سینئر عہدیدار اس تقریب میں موجود تھے۔
گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل)، گوا اور گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کولکاتا کے ساتھ 30 مارچ 23 کو گیارہ این جی او پی وی کے دیسی ڈیزائن اور تعمیر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے، جس میں لیڈ شپ یارڈ جی ایس ایل کے ذریعہ سات جہاز اور فالو شپ یارڈ جی آر ایس ای کے ذریعہ چار جہاز تعمیر کیے جائیں گے۔
این جی او پی وی، جن کا وزن تقریبا 3000 ٹن ہے، ساحلی دفاع اور نگرانی، سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیوں، آف شور اثاثوں کے تحفظ اور اینٹی پائریسی مشنوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ان جہازوں کی کیل بچھانے کا عمل مجموعی منصوبے کی ٹائم لائن میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ گیارہ این جی او پی وی قوم کے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کے وژن سے آہنگ کیے جا رہے ہیں اور بھارتی بحریہ کی بحری طاقت کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
(2)NR0K.JPG)
(1)7FZE.jpg)
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 9822
(Release ID: 2121099)
Visitor Counter : 19