جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نمامی گنگے مشن 2.0: مالی سال 2024-25 کی دوسری ششماہی میں اتر پردیش، بہار اور دہلی میں سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کے 7 بڑے منصوبے مکمل ہوئے


ان پروجیکٹوں کے شروع ہونے کے بعد نمامی گنگے پروگرام کے تحت کل صلاحیت 3722 ایم ایل ڈی ہو گئی ہے اور ایس ٹی پیز کی کل تعداد 157 ہو گئی ہے

ان پروجیکٹوں کی کل لاگت 1772 کروڑ روپے ہے

Posted On: 11 APR 2025 7:23PM by PIB Delhi

نمامی گنگے مشن 2.0 کے تحت، مالی سال 2024-25 کی دوسری ششماہی میں 7 بڑے پروجیکٹوں کی تکمیل ایک اہم کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اتر پردیش، بہار، اور دہلی میں واقع، یہ پروجیکٹ بنیادی طور پر سیوریج کو دریاؤں میں داخل ہونے سے روکنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، اس طرح پانی کے معیار کو بہتر بناتے ہیں اور دریاؤں کا احیا کرتے ہیں۔ مزید برآں، اتراکھنڈ میں دیگر پروجیکٹ جزوی طور پر کام کے لیے تیار ہیں۔ مکمل شدہ منصوبے سیوریج ٹریٹمنٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں اور دریا کی بحالی کے مقصد کو آگے بڑھانے کا باعث بنیں گے۔ ان پروجیکٹوں کے شروع ہونے سے نمامی گنگے پروگرام کے تحت کل صلاحیت 3722 ایم ایل ڈی ہو گئی ہے اور ایس ٹی پیز کی کل تعداد 157 ہو گئی ہے۔

فرخ آباد میں 47.70 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

ان منصوبوں کی کل لاگت 1772 کروڑ روپےہے،جسکامقصدمختلف علاقوںمیں گندے پانی کی صفائی کو بڑھانا ہے۔ فرخ آباد، اتر پردیش میں، گنگا کی بحالی نے نئی رفتار حاصل کی ہے۔ یہاں، 47.70 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کے ساتھ ایک جدید ترین ایس ٹی پی اور 261 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک انٹرسیپشن اور ڈائیورژن نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے - یہ گنگا کی قدرتی پاکیزگی کو بحال کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

 

ایودھیا میں 33 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

ایودھیا کے مقدس شہر میں، دریائے سریو کو صاف اور  اسکی روانی کو برقرار رکھنے   کے لیے 222 کروڑ روپے کی لاگت سے 33 ایم ایل ڈی صلاحیت کا ایس ٹی پی اور انٹرسیپشن اور ڈائیورژن نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف شہر کی مذہبی اہمیت کو برقرار رکھے گا بلکہ ماحولیاتی توازن میں بھی کردار ادا کرے  گا۔ مزید برآں، مظفر نگر ضلع میں، ایک 32.50 ایم ایل ڈی صلاحیت کا ایس ٹی پی کے ساتھ ایک انٹرسیپشن اور ڈائیورژن نیٹ ورک کو 234 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ کالی ویسٹ اور ہنڈن ندیوں کی بحالی میں مدد کرے گا۔ یہ منصوبےہائبرڈ انیوٹی ماڈلپر مبنی ہیں، جو نہ صرف ان کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے بلکہ ان کی ماحولیاتی اثر پزیری کو بھی بڑھاتا ہے۔

بختیار پور میں 10 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

بہار میں بھی دریائے گنگا کے تحفظ کے لیے بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ بختیار پور میں، 85 کروڑ روپے کی لاگت سے ایم ایل ڈی  10اور ایک انٹرسیپشن اور ڈائیورژن نیٹ ورک تعمیر کیا گیا ہے، جو آلودگی سے متاثرہ علاقوں کے لیے امید کی پیشکش کرتا ہے۔ فتوہا میں، 35.49 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کے تحت 7 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی قائم کیا گیا ہے، جس سے علاقے کے نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ اسی طرح، پھلواری شریف میں،  46 کروڑکی لاگت سے 6ایم ایل ڈی ایس ٹی پیپروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، جو صفائی اور پائیدار ترقی کی طرف ایک اور قدم ہے۔ تینوں منصوبے ڈی بی او ٹی (ڈیزائن-بلڈ-آپریٹ-ٹرانسفر) ماڈل پر مبنی ہیں۔

 

مظفر نگر میں 32.50 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

دہلی میں، 564 ایم ایل ڈی کی صلاحیت کے ساتھ ایشیا کے سب سے بڑے ایس ٹی پی کی تعمیر اور 666 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک انٹرسیپشن اور ڈائیورژن نیٹ ورک مکمل کیا گیا ہے۔ یہ حوصلہ مندانہ  پروجیکٹ، جس کا مقصد دریائے یمنا کو محفوظ کرنا ہے، ڈی بی ڈی اوماڈل پر مبنی ہے اوراے20 (Anaerobic-Anoxic-Oxic) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئےاین جی ٹی کے اصولوں پر عمل کرتا ہے۔

پھلواری شریف میں 6 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں، آلودگی پر قابو پانے کے آٹھ منصوبے یعنی: پٹنہ- دانا پور، پٹنہ مانیر، کیرانہ، لکھنؤ، مونگیر، مرزا پور، غازی پور اور بریلی مکمل ہوئے۔ اس طرح مالی سال 2024-25 میں کل 15 پرجوش منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ پروجیکٹ3,184 کروڑ روپے کی کل لاگت سے لاگو کیے گئے ہیں۔

 

 

فتوہا  پر 10 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

یہ کامیابیاں صاف ستھری  ندیوں اور بہتر شہری صفائی ستھرائی کے حصول میں اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہیں، جبکہ پائیدار اور جامع دریا کی بحالی کے مشن کے بنیادی مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں۔

*********

ش ح۔ ف ا۔ ج

Uno-9816


(Release ID: 2121094)
Read this release in: English , Hindi