جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی تخمینہ کمیٹی نے دہلی کے عیسیٰ پور میں واقع ایگری وولٹائکس سائٹ پر پی ایم-کُسُم اور پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کا  جائزہ لیا

Posted On: 11 APR 2025 4:00PM by PIB Delhi

رکن پارلیمان ڈاکٹر سنجے جیسوال کی زیر صدارت پارلیمانی تخمینہ کمیٹی  نے دہلی کے نجف گڑھ کے علاقہ عیسیٰ  پور میں واقع سن ماسٹر ایگری وولٹائکس پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس  دورے کا اہتمام  نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ( ایم این آر ای )  نے زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت ( ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو ) کے اشتراک سے کیا گیا ۔ اس دورے کا مقصد دو اہم اسکیموں — پی ایم-کُسُم اور پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا — کے نفاذ کا جائزہ لینا تھا۔

دورے کے دوران اراکین پارلیمان اور افسران کو ایگری وولٹائکس ٹیکنالوجی کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، جس کے ذریعے— شمسی توانائی کی پیداوار اور زرعی کاشت — دونوں کے لیے زمین کے دوہرے استعمال کو ممکن  بنایا جاتا  ہے، جس سے زمین کی پیداواری صلاحیت  بڑھتی ہے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

وفد کا خیرمقدم جناب سدیپ جین، ایڈیشنل سیکرٹری، ایم این آر ای  نے کیا، جنہوں نے پی ایم-کُسُم اسکیم کے مقاصد اور زراعت کے لیے صاف ستھری و پائیدار توانائی کو فروغ دینے کے اثرات پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسکیم کسانوں کو توانائی تک بہتر رسائی فراہم کرکے  ،  ان کو بااختیار بناتی ہے اور خوراک و توانائی دونوں کے تحفظ  کو یقینی بناتی ہے۔

اس اجلاس  میں زمین پر نصب سولر سسٹمز اور عمودی ایگری وولٹائک ماڈلز کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا، جس میں لاگت کے لحاظ سے کفایت  اور زمین کے استعمال کی تاثیر  جیسے اہم نکات کو اجاگر کیا گیا  ، جو پی ایم-کُسُم یوجنا کے ویژن کی بنیاد ہیں۔

دورے کے دوران کمیٹی کے ارکان نے مقامی کسانوں سے ملاقات بھی کی، جس سے انہیں دیہی روزگار میں شمسی توانائی کے انقلابی کردار کو سمجھنے کا موقع ملا۔

ماحولیاتی عہد بندی کی علامت کے طور پر، ڈاکٹر سنجے جیسوال اور کمیٹی کے اراکین نے ‘‘ ایک پیڑ ماں کے نام ’’  مہم کے تحت پودا لگانے کی سرگرمی میں شرکت کی۔ اراکین نے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر پر بھی سواری کی، جس سے زراعتی شعبے کی حقیقی صورتحال کو سمجھنے کے لیے ،  زمین سے ان کا تعلق اور عہد بندی  ظاہر ہوتی ہے۔

اپنے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر جیسوال نے ایم این آر ای  اور تمام شراکت داروں کی منظم کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے  ایگری وولٹائکس کی توانائی و زراعت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی صلاحیت کی ستائش  کی۔ انہوں نے اس کے دائرہ کار اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مزید تحقیق کی سفارش کی۔

یہ دورہ حکومت ہند کی صاف ستھری توانائی کے حل کے تئیں  پختہ عہد بندی  کی عکاسی کرتا ہے، جو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی قیادت میں جامع دیہی ترقی کی بھی حمایت کرتا ہے۔

 

........................................................................................................

) ش ح –  م ش ع -  ع ا )

U.No. 9800


(Release ID: 2120993) Visitor Counter : 27
Read this release in: English , Hindi , Tamil