کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ترجیحی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بھارت-روس ورکنگ گروپ کا 8 واں اجلاس نئی دہلی میں منعقد
بھارت اور روس نے دو طرفہ سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے کے لیے 6 نئے اسٹریٹجک منصوبوں پر اتفاق کیا
ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے ساتھ ساتھ بھارت-روس سرمایہ کاری فورم کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد
Posted On:
09 APR 2025 8:35PM by PIB Delhi
تجارت ، اقتصادی ، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون سے متعلق بھارت-روس بین الحکومتی کمیشن کے تحت ترجیحی سرمایہ کاری پروجیکٹوں (آئی آر ڈبلیو جی-پی آئی پی) پر بھارت-روس ورکنگ گروپ کا 8 واں اجلاس آج نئی دہلی میں منعقد ہوا ۔
ورکنگ گروپ کا اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ، جس میں شریک سربراہان نے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے جس میں دونوں ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کے متعدد منصوبوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس اجلاس کا مقصد باہمی دلچسپی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے منصوبوں کی نشان دہی کرکے اور انہیں آگے بڑھا کر ہندوستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنا تھا۔
ورکنگ گروپ نے ساتویں اجلاس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا اور دونوں فریقوں نے چھ نئے اسٹریٹجک منصوبوں کو شامل کرنے پر اتفاق کیا، جس کا مقصد دو طرفہ سرمایہ کاری کے تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ تعمیری ماحول میں بات چیت ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی آر ڈبلیو جی - پی آئی پی کے 8 ویں اجلاس کے موقع پر ، انویسٹ انڈیا ، انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) اور روسی فیڈریشن کی اقتصادی ترقی کی وزارت کے تعاون سے انڈیا-روس انویسٹمنٹ فورم کا دوسرا ایڈیشن بھی منعقد کیا گیا ۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت ، کامرس اور صنعت کی وزارت میں صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ نے ہندوستان کی طرف سے اور روسی فیڈریشن کی اقتصادی ترقی کی وزارت کے نائب وزیر عالی جناب ولادیمیر الیچیو نے کی۔
بھارت - روس انویسٹمنٹ فورم میں 80 سے زیادہ ہندوستانی اور روسی کاروباری اداروں نے سرگرم شرکت کی، جن میں کاروباری افراد، مالیاتی ادارے، کارگو کمپنیاں، کاروباری چیمبر، محققین اور عہدیدار شامل تھے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ م ر
U-NO. 9761
(Release ID: 2120694)
Visitor Counter : 20