مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی کے ذریعہ    دی گئی ہدایت کے مطابق ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کاروں نے اپنی  ویب سائٹوں پر موبائل نیٹ ورک کوریج نقشہ   شائع کیا

Posted On: 09 APR 2025 6:54PM by PIB Delhi

شفافیت میں اضافہ لانے اور موبائل صارفین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں ایک اہم قدم کےطور پر ، ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کاروں (ٹی ایس پیز) نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سےدی گئی ہدایت کے مطابق، اپنی ویب سائٹوں  پر موبائل نیٹ ورک کوریج کے نقشے شائع کیے ہیں۔

اس سے قبل، ٹرائی نے 02 اگست 2024 کو ’’ایکسس (وائر لائنس اور وائر لیس) اور براڈ بینڈ (وائر لائنس اور وائر لیس) سروس ریگولیشنز، 2024 (2024 کا 06) کی سروس کی کوالٹی کے معیارات‘‘ نام سے نظر ثانی شدہ ضوابط جاری کیے۔ یہ ضوابط یکم اکتوبر 2024 نافذالعمل ہو گئے ہیں اور وائرلائن کے               ساتھ ساتھ وائر لیس میڈیا پر فراہم کی جانے والی ایکسس                  اور براڈبینڈ خدمات دونوں  کے لیے نافذ ہیں۔

قواعد و ضوابط کا حکم ہے کہ "ایکسس  سروس (وائرلیس) فراہم کرنے والا ہر سروس فراہم کنندہ اپنی ویب سائٹ پر سروس کے مطابق جغرافیائی کوریج کے نقشے اس انداز اور فارمیٹ میں شائع کرے، جیسا کہ اتھارٹی کی طرف سے وقتاً فوقتاً ہدایت کی گئی ہو، جغرافیائی علاقوں کے لیے جہاں وائرلیس آواز یا وائرلیس براڈ بینڈ سروس صارفین کے لیے سبسکرپشن کے لیے دستیاب ہے۔" ضوابط کے مطابق موبائل نیٹ ورک کوریج میپ کی اشاعت یکم اپریل 2025 تک مکمل کی جانی تھی۔

ٹی ایس پیز میں کوریج کے نقشوں کی یکسانیت اور ان کے بروقت رول آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے، ٹی آر اے آئی نے 22 نومبر 2024 کو ڈائریکشن نمبر آر جی-17/ (3)/ 2022- کیو او ایس  کے ذریعے موبائل نیٹ ورک کوریج میپ کی اشاعت کے لیے تفصیلی تکنیکی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔اس کی کاپی ٹرائی کی ویب سائٹ (https://trai.gov.in/sites/default/files/2024-11/Direction_22112024.pdf) پر دستیاب ہے۔

کیو او ایس  ضوابط کی ضرورت کے مطابق، ٹی ایس پیز  نے اب اپنی متعلقہ ویب سائٹس پر موبائل نیٹ ورک کوریج کے نقشے شائع کیے ہیں۔ ان کے لنکس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ٹی ایس پی

لنک

1

بھارتی ایئر ٹیل

https://www.airtel.in/wirelesscoverage/?icid=footer

2

بی ایس این ایل

ابھی شائع ہوناباقی ہے

4

آر جے آئی ایل

https://www.jio.com/selfcare/coverage-map/

3

ایم ٹی این ایل

ابھی شائع ہوناباقی ہے

5

ووڈافون  آئیڈیا

https://www.myvi.in/vicoverage/

 

صارف کی آسان رسائی کو فعال کرنے کے لیے، موبائل کوریج کے نقشوں کے ان لنکس کو ٹرائی  کی ویب سائٹ پر اکٹھا کر دیا گیا ہے۔ مندرجہ ذیل راستے کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سروس فراہم کنندگان کے کوریج کے نقشوں تک ٹرائی  کی ویب سائٹ پر بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:

ٹرائی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) صارفین سے متعلق معلومات موبائل کوریج نقشہ [خدمات فراہم کار]

نئے متعارف کرائے گئے کوریج نقشے معیاری رنگ سکیم کے ساتھ آسان رسائی اور نیویگیشن کے لیے صارف کے لیے مختلف خصوصیات پیش کرتے ہیں۔ یہ مخصوص ٹکنالوجی جیسے 2جی ، 3جی ، 4جی  یا 5جی  کی کوریج کو دیکھنے کا اختیار بھی فراہم کرتا ہے جو متعلقہ ٹی ایس پی  کی طرف سے ان کی دلچسپی کے علاقے میں پیش کی جاتی ہے۔ صارفین اپنے موجودہ مقام پر تشریف لے جانے کے لیے تلاش کے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے آلے پر مقام کو فعال کر سکتے ہیں۔ ٹوگل سوئچ یا ٹیکنالوجی سلیکشن بٹن کا استعمال ان کی دلچسپی کی ٹیکنالوجی کے کوریج نقشے یعنی 2جی/ 3جی/ 4جی/ 5جی وغیرہ کو منتخب کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

موبائل سبسکرائبرز کوریج میپس پر دستیاب یوزر فیڈ بیک فیچر کے ذریعے اپنے سروس پرووائیڈر کے ساتھ کوریج کی نمائندگی میں کسی بھی بڑے فرق کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ تاہم، صارفین برائے مہربانی نوٹ کریں کہ موبائل کوریج کا اصل تجربہ نقشہ میں دکھائے گئے کوریج سے مختلف ہو سکتا ہے، بشمول اندرونی علاقوں میں، کیونکہ یہ مختلف ڈائنامک پیرامیٹرز پر منحصر ہے۔

موبائل نیٹ ورک کوریج کے نقشے نہ صرف سبسکرائبرز کے لیے کارآمد ہیں بلکہ ملک بھر میں ٹیلی کام کوریج کی حیثیت بھی فراہم کرتے ہیں جسے مختلف اسٹیک ہولڈرز منصوبہ بندی اور ای-انبلڈ پہل قدمیوں کے آغاز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ نقشے کسی بھی ریگولیٹری یا پالیسی مداخلت کی ضروریات کے ڈیٹا پر مبنی تشخیص کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی طرح کی وضاحت/ معلومات کے لیے، جناب تیج پال سنگھ، مشیر (کیو او ایس-1) ٹرائی سے،   ای میل: adv-qos1@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر +91-11-20907759 رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:9744


(Release ID: 2120609) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi