کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور آئی پی پی بی نے دیہی خواتین کی مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے ”نویشک دیدی“ کے مرحلہ 2 کا آغاز کرنے کے لیے ایم او اے پر دستخط کیے
”نویشک دیدی“ خواتین ڈاک کارکنان اور کمیونٹی لیڈروں کو ان کے مقامی علاقوں میں مالیاتی معلمین کے طور پر کام کرنے کی تربیت دیتی ہے
یہ اقدام خواتین کو با اختیار بناتا ہے، مالی خواندگی کو فروغ دیتا ہے اور دیہی ہندوستان میں 55,000 مستفیدین تک پہنچتا ہے
Posted On:
08 APR 2025 8:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 اپریل، 2025 — مالی شمولیت اور دیہی عطائے اختیار کی جانب ایک تاریخی قدم کے طور پر، کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیراہتمام سرمایہ کار تعلیم اور تحفظ فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) اور محکمہ ڈاک کے تحت کام کرنے والے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے مشترکہ طور پر ”نویشک دیدی“ پہل کو لانچ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد نچلی سطح پر لوگوں کو بیدار کر کے اور کمیونٹی سے چلنے والی تعلیم کے ذریعے دیہی، نیم شہری، اور پسماندہ علاقوں میں خواتین میں مالی خواندگی کو بڑھانا ہے۔
”نویشک دیدی“ ایک منفرد اقدام ہے جو خواتین ڈاک کارکنان اور کمیونٹی لیڈروں کو ان کے مقامی علاقوں میں فنانشل ایجوکیٹر کے طور پر کام کرنے کی تربیت دیتا ہے۔ مرحلہ 1 کے دوران، 55,000 سے زیادہ استفادہ کنندگان نے پورے ہندوستان میں آئی پی پی بی کے مالی خواندگی کیمپوں میں حصہ لیا جس میں سے 60 فیصد خواتین استفادہ کنندگان زیادہ تر نوجوان اور معاشی طور پر فعال عمر کے گروپ میں ہیں۔ ایسے استفادہ کنندگان میں 3 میں سے ہر 2 کا تعلق گہرے دیہی علاقوں سے تھا جو نچلی سطح پر زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
مرحلہ 1 کی کامیابی کی بنیاد پر اس نئے مرحلے میں پورے ہندوستان میں 4,000 سے زیادہ مالی خواندگی کیمپ لگائے جائیں گے۔ ان کیمپوں کی قیادت تقریباً 40,000 خواتین ڈاک کارکرنان کریں گی جو کہ نویشک دیدی کے طور پر تربیت یافتہ ہیں، جو ذمہ دارانہ سرمایہ کاری، دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی، بچت کی عادتوں اور ڈیجیٹل بینکنگ ٹولز پر سیشن منعقد کریں گی۔
آئی ای پی ایف اے کے جنرل منیجر لیفٹیننٹ کرنل آدتیہ سنہا (ریٹائرڈ) نے اس اقدام کے پیچھے کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ”نویشک دیدی ایک مہم سے کہیں آگے ہے - یہ نچلی سطح پر ایک ایسی تحریک چلاتی ہے جو مالی معلومات کو براہ راست آخری میل تک پہنچاتی ہے۔ ہمارا مقصد دیہی خواتین کو مہارت اور اعتماد کے ساتھ با اختیار بنانا ہے تاکہ باخبر مالیاتی فیصلے کیے جا سکیں۔ ہم آئی پی پی کے ساتھ شراکت داری اور مالیاتی عمل کو یقینی بناتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جب خواتین مالی خواندگی حاصل کرتی ہیں، تو پورے خاندانوں اور برادریوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
جناب گرشرن رائے بنسل، چیف جنرل مینیجر اور سی ایس ایم او، آئی پی پی بی نے یقین کے ساتھ مزید کہا، ”ہم خواتین کو فطری طور پر کمیونٹی پر اثر انداز ہونے والے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ جب ہم انھیں صحیح علم اور اوزار فراہم کرتے ہیں، تو وہ نہ صرف اپنی مالیات کو بہتر طریقے سے سنبھالتی ہیں بلکہ وہ اپنی کمیونٹی میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں۔ آئی ای پی ایف اے کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم اپنے مشن کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ نویشک دیدی ہمیں اعتماد پیدا کرنے، حوصلہ افزائی کرنے اور مالی نظم و ضبط کا اشتراک کرنے اور نچلی سطح پر دیرپا اثر پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے۔
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی کا تعارف
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) ایک قانونی ادارہ ہے جو کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ ایک کلیدی مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ملک بھر کے سرمایہ کاروں میں بیداری کے ساتھ انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ آج کے متحرک مالیاتی منظر نامے میں جہاں پروڈکٹ اور سروسز مسلسل ترقی کر رہی ہیں، آئی ای پی ایف اے کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔
آئی ای پی ایف اے مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو افراد کے لیے ذاتی مالیات کے انتظام کی اہمیت کو سمجھنا آسان بناتا ہے۔ بجٹ سازی اور بچت سے لے کر سرمایہ کاری کے باخبر فیصلے کرنے تک، آئی ای پی ایف اے شہریوں کو صحیح مالی انتخاب کرنے کے لیے درکار علم کے ساتھ با اختیار بناتا ہے۔
اس کے بنیادی مشن میں سے ایک سرمایہ کار کے طور پر لوگوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے اہم ہو جاتا ہے، جن کی قابل اعتماد مالی تعلیم یا وسائل تک محدود رسائی ہو سکتی ہے۔ ان کمیونٹیز تک پہنچ کر آئی ای پی ایف اے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مالی طور پر با اختیار بنانے کے سفر میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔
آئی ای پی ایف اے کا وژن ایک مالی طور پر با خبر اور پر اعتماد ہندوستان کی تعمیر کرنا ہے جہاں ہر فرد، پس منظر سے قطع نظر، اپنے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے آلات اور علم رکھتا ہے۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا تعارف
انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت 100 فیصد ایکویٹی کے ساتھ حکومت ہند کی ملکیت میں قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا آغاز 1 ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ بینک ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کا بنیادی مینڈیٹ غیر بینک شدہ اور کم بینک والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور تقریباً 1,65,000 پوسٹ آفس (140,000 دیہی علاقوں میں) اور 3,00,000 ڈاک ملازمین پر مشتمل پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری میل تک پہنچنا ہے۔
آئی پی پی بی کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں پر بنایا گیا ہے جو سی بی ایس مربوط اسمارٹ فون اور بایو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے سادہ اور محفوظ طریقے سے پیپر لیس، کیش لیس اور پریزنس لیس بینکنگ کو صارفین کی دہلیز تک پہنچاتا ہے۔ کفایتی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ کی آسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ آئی پی پی بی ہندوستان کے 5.57 لاکھ دیہاتوں اور قصبوں میں 11 کروڑ صارفین کو 13 زبانوں میں دستیاب بدیہی انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستی بینکنگ حل فراہم کرتا ہے۔
آئی پی پی بی کم نقدی کی معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان اس وقت ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور با اختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین بالکل درست ہے - ہر صارف اہم ہے، ہر لین دین اہم ہے اور ہر جمع قیمتی ہے۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 9700
(Release ID: 2120257)
Visitor Counter : 22