بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے مالی سال 2024-25 میں 10 لاکھ سے زیادہ برقی گاڑیوں کی فروخت میں کامیابی حاصل کی

Posted On: 01 APR 2025 8:05PM by PIB Delhi

یہ کامیابی صاف ستھری، سرسبز اور زیادہ پائیدار نقل و حرکت کی جانب ایک اہم قدم ہے، جوعزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2070 تک خالص صفر اور آتم نربھر بھارت کے وژن کے عین مطابق ہے۔

حکومت کے اقدامات، تکنیکی ترقی اور ماحولیاتی خدشات کی وجہ سے ہندوستان کا ای-موبلٹی سیکٹر زور پکڑ رہا ہے۔

مجموعی طور پر، ہندوستان کا ای-موبلٹی سیکٹر معاون پالیسیوں کے ذریعے نمایاں ترقی کے لیے تیار ہے۔ برقی نقل و حرکت کی ترقی کی تفصیلات درج ذیل نمبروں سے نظر آتی ہیں:

مالی سال 2024-25 میں، مجموعی طور پر 11,49,334 الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں (ای-2 ڈبلیو) فروخت ہوئیں، جس سے مالی سال 2023-24 میں فروخت ہونے والے 9,48,561 یونٹوں کے مقابلے میں 21فیصد اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔ اسی طرح، مالی سال 2024-25 میں الیکٹرک تھری وہیلرز ای-3 ڈبلیو (ایل 5) کی فروخت 1,59,235 یونٹس تک پہنچ گئی، جو پچھلے مالی سال میں فروخت ہونے والے 1,01,581 یونٹس کے مقابلے میں 57فیصد اضافہ ہے۔

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے ملک میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ماحولیات کے موافق نقل و حرکت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے 29 ستمبر 2024 کو ’پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولوشن ان انوویٹیو وہیکل اینہانسمنٹ (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم‘ کو مشتہر کیا ہے۔ اس اسکیم پر  31.03.2026 تک دو سال کی مدت کے لیے 10,900 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک چھ ماہ کی مدت کے لیے ایم ایچ آئی کے ذریعے نافذ الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) 2024 کو پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مالی سال 2024-25 میں پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت، 10,10,101 ای-2 ڈبلیو، 1,22,982 ای-3 ڈبلیو (ایل 5) کو واہن پورٹل پر رجسٹر کیا گیا ہے۔ مالی سال 2024-25 میں ایک ملین سے زیادہ برقی گاڑیوں کی فروخت ہوئی ہے۔

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی ایچ ڈی  کماراسوامی نے اس کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے کہا:

’’ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اوارو کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان پائیدار نقل و حرکت کی طرف عالمی منتقلی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ برقی گاڑیوں کی فروخت کا حصول ایم ایچ آئی کی فلیگ شپ اسکیموں بشمول ایف اے ایم ای، ای ایم پی ایس اور پی ایم ای-ڈرائیو کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ یہ سنگ میل ایک صاف ستھرے، سرسبز اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔‘‘

ایم ایچ آئی کی رہنمائی میں پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم نے مالی مراعات کی پیشکش، مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ای وی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنا کر برقی گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مورخہ 31 مارچ 2025 تک اسکیم کے اثرات سے متعلق اعداد و شمار مندرجہ ذیل اہم ماحولیاتی فوائد سے ظاہر ہوتے ہیں:

  • فی یوم  ایندھن کی بچت: 8,55,723 لیٹر
  • کل ایندھن کی بچت: 15,77,33,334 لیٹر
  • فی یوم سی او2 کمی: 12,48,100 کلوگرام
  • کل سی او 2 کمی: 23,01,73,978 کلوگرام

حکومت ہند کی طرف سے یہ پہل پائیدار نقل و حمل کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی اور ایندھن کی یقینی فراہمی سے متعلق اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے فروغ اور معاون بنیادی ڈھانچے کے ذریعے، اس اسکیم سے ای وی سیکٹر اور اس کی سپلائی چین میں اہم سرمایہ کاری کو تحریک دیے جانے کی توقع ہے۔ مزید برآں، اس سے پورے ویلیو چین میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے، جس میں مینوفیکچرنگ اور چارجنگ انفراسٹرکچر سیٹ اپ میں ملازمتیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر، یہ اسکیم ہندوستان میں نقل و حمل کے لیے ایک صاف ستھرے، زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔

پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) آٹو اسکیم پائیدار اور جدید مینوفیکچرنگ کو آگے بڑھا کر ہندوستان کے گاڑیوں سے متعلق سیکٹر کو انقلاب انگیز تبدیلی لارہی ہے۔ اس پہل کے تحت، 18 اصل آلات مینوفیکچررز (او ای ایم) نے درخواست دی ہے، جو برقی نقل و حرکت کے انقلاب کو تیز کرنے اور خود کفیل اور مستقبل کے لیے تیار آٹوموٹو ماحولیاتی نظام کی جانب ملک کے سفر کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

****

ش ح۔ ک ح-ت ا

U.No. 9687

 


(Release ID: 2120154)
Read this release in: English , Hindi