نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

یشدا، پونے میں‘‘ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی کے لیے ماحولیاتی نظام کی ترقی’’ پر9 اپریل 2025 کو نیتی آیوگ کا ورکشاپ

Posted On: 08 APR 2025 5:42PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ، حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے، 9 اپریل 2025 کو یشدا، پونے میں‘‘ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی کے لیے ایک دوستانہ ماحولیاتی نظام کی ترقی’’ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے ورکشاپ کا افتتاح کریں گے، جبکہ مہاراشٹر حکومت کے سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے وزیر سنجے شرسات اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے  پال  موجود رہیں گے۔

معذوروں، بوڑھوں اورصحت کی دائمی حالتوں میں مبتلا لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے، ہندوستان میں معاون آلات اور مصنوعات کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ یہ معاون آلات اور مصنوعات ان افراد کے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں اور ایک زیادہ مساوی اور جامع معاشرے کی ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ملک میں تکنیکی ترقی اور متحرک اسٹارٹ اپ  ایکو سسٹم میں ترقی کے ساتھ، ہندوستان کے پاس نہ صرف گھریلو مانگ کو پورا کرنے، بلکہ دوسرے ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک معاون ٹیکنالوجی (اے ٹی) مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

اس میں تقریباً 200 افرادمثلاً مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، بین الاقوامی تنظیمیں، تحقیقی تنظیمیں اور اے ٹی انڈسٹری/اسٹارٹ اپ ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی کے موجودہ اور مستقبل کے منظر نامے پر غور کریں گے۔ توقع ہے کہ ورکشاپ کا نتیجہ ملک میں اے ٹی کو فروغ دینے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہوگا۔ ورکشاپ میں ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی تک رسائی کو بہتر بنانا، معاون ٹیکنالوجی میں ریاستی اقدامات، اے ٹی مینوفیکچرنگ اور عالمی تعاون کے موضوعات پر بھی بات چیت ہوگی۔

ورکشاپ میں موصول ہونے والی تجاویز اور بات چیت میں ہندوستان میں معاون ٹکنالوجی کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ‘کوئی پیچھے نہ چھوٹ جائے’ کے اصول کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے اور ایک جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک روڈ میپ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

 

********

 

ش ح۔ ع و۔ن ع

U-9686

                          


(Release ID: 2120145)
Read this release in: Tamil , English