نیتی آیوگ
یشدا، پونے میں‘‘ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی کے لیے ماحولیاتی نظام کی ترقی’’ پر9 اپریل 2025 کو نیتی آیوگ کا ورکشاپ
Posted On:
08 APR 2025 1:41PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ، حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے، 9 اپریل 2025 کو یشدا، پونے میں‘‘ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی کے لیے ایک دوستانہ ماحولیاتی نظام کی ترقی’’ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔
سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے ورکشاپ کا افتتاح کریں گے، جبکہ مہاراشٹر حکومت کے سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے وزیر سنجے شرسات اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال موجود رہیں گے۔
معذوروں، بوڑھوں اورصحت کی دائمی حالتوں میں مبتلا لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے، ہندوستان میں معاون آلات اور مصنوعات کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ یہ معاون آلات اور مصنوعات ان افراد کے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں اور ایک زیادہ مساوی اور جامع معاشرے کی ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ملک میں تکنیکی ترقی اور متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں ترقی کے ساتھ، ہندوستان کے پاس نہ صرف گھریلو مانگ کو پورا کرنے، بلکہ دوسرے ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک معاون ٹیکنالوجی (اے ٹی) مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔
اس ورکشاپ میں 200 کے قریب مندوبین شرکت کریں گے۔ یہ ورکشاپ مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے مرکزی اور ریاستی حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، تحقیقی اداروں اور معاون ٹیکنالوجی (اے ٹی) صنعت/اسٹارٹ اپس کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی،تاکہ ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی کے موجودہ اور مستقبل کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ملک میں معاون ٹیکنالوجی (اے ٹی) کو فروغ دینے کے لیے ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے موصول ہونے والی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ورکشاپ میں ہندوستان میں معاون ٹیکنالوجی کی دستیابی کو بہتر بنانے، معاون ٹیکنالوجی میں ریاستی اقدامات، معاون ٹیکنالوجی کی مصنوعات، اور عالمی تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ورکشاپ میں موصول ہونے والی تجاویز اور بات چیت میں ہندوستان میں معاون ٹکنالوجی کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ‘کوئی پیچھے نہ چھوٹ جائے’ کے اصول کو صحیح معنوں میں نافذ کرنے اور ایک جامع معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک روڈ میپ بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
********
ش ح۔ ع و۔ن ع
U-9679
(Release ID: 2120092)