بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمرتھ ادیوگ بھارت 4.0

Posted On: 01 APR 2025 4:21PM by PIB Delhi

ہندوستانی کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے’’ کی اسکیم کے تحت قائم کیے گئے چار اسمارٹ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ریپڈ ٹرانسفارمیشن ہب (سمرتھ) سینٹرقائم کئے گئے ہیں، جو ایک ملک گیر سطح کی مانگ پر مبنی اسکیم ہے۔ گزشتہ سال گجرات میں سمرتھ سینٹرز کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. اسمارٹ مینوفیکچرنگ ڈیمو اینڈ ڈیولپمنٹ سیل، سی ایم ٹی آئی، بنگلور نے گجرات میں قائم چار ایم ایس ایم ای کے لیے لیزر اور فاؤنڈری سیکٹر کے لیے تیار کردہ جدید اسمارٹ مشینیں تیار کی ہیں۔
  2. سی 4 آئی 4 لیب، پونے نے گجرات میں دو ایم ایس ایم ای کے لیے ڈیجیٹل میچوریٹی اسسمنٹ  کا انعقاد کیا ہے، جس میں انہیں انڈسٹری 4.0 کو اپنانے کے لیے موزوں سفارشات فراہم کی گئی ہیں۔
  3. گجرات میں انڈسٹری 4.0 کو اپنانے کو مزید تیز کرنے کے لیے، سی4 آئی4 لیب، پونے نے کوشلیہ دی اسکل یونیورسٹی، احمد آباد میں ایک  آئی فیکٹری قائم کی ہے اور اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ہب اور اسپوک ماڈل ہے۔ یہ آپریشنل سینٹر ایک مظاہرے اور تربیتی مرکز دونوں کے طور پر کام کرتا ہے، جو گجرات میں ایم ایس ایم ای کو سمارٹ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کو مؤثر طریقے سے دریافت کرنے اور لاگو کرنے کے قابل بناتا ہے۔
  4. آئی آئی ٹی ڈی-اے آئی اے فاؤنڈیشن برائے اسمارٹ مینوفیکچرنگ، آئی آئی ٹی دہلی نے انڈسٹری 4.0 کو اپنانے کے لیے احمد آباد اور آنند، گجرات میں 2 آؤٹ ریچ پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔

اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ اور انڈسٹری 4.0 سلوشنز کو اپنانے کے لیے کرناٹک میں قائم اسٹارٹ اپس اور سمرتھ صنعت مراکز کے درمیان فعال اشتراک عمل میں آیاہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. سی 4 آئی 4 لیب، پونے نے کرناٹک میں تین کمپنیوں کے لیے ڈیجیٹل میچورٹی اسسمنٹ کا انعقاد کیا ہے، جس میں انہیں صنعتی 4.0 ٹرانسفارمیشن روڈ میپس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
  2. اسمارٹ مینوفیکچرنگ ڈیمو اینڈ ڈیولپمنٹ سیل، سی ایم ٹی آئی، بنگلورو نے ٹیکنالوجیز کو منتقل کیا ہے، تربیت فراہم کی ہے اور کرناٹک میں مختلف صنعتوں/ ایم ایس ایم ای کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

سی ایم ٹی آئی نےا سمارٹ مینوفیکچرنگ ڈیمو اینڈ ڈویلپمنٹ سیل کے تحت انڈسٹری 4.0 پریکٹس کے نفاذ کے لیے 15 سے زیادہ حل تیار کیے ہیں۔

یہ معلومات ا سٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس  ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

********

 

ش ح۔ ع و۔ن ع

U-9677

             


(Release ID: 2120085) Visitor Counter : 13
Read this release in: English , Hindi