سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
چنتن شیویر 2025 مثبت مذاکرات، خیال اور بہترین طور طریقوں کے تبادلے کے لئےمشن پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے: ڈاکٹر وریندر کمار
یہ 2 روزہ تقریب دہرادون میں شروع ہوئی جس کا مقصد جامع اور شراکت پر مبنی حکومت کو آگے بڑھانا ہے
Posted On:
07 APR 2025 8:38PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی مرکزی وزارت نے آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں دو روزہ چنتن شیویر 2025 کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام ملک بھر سے کلیدی شراکت جمع ہوئے ہیں تاکہ پالیسی سازی پر غور کیا جا سکے، فلاحی اسکیموں کا جائزہ لیا جا سکے اور ہندوستان میں پسماندہ برادریوں کے لیے سماجی انصاف کو یقینی بنانے کےتئیں مرکز اور ریاستوں کی شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے۔

اس تقریب کا افتتاح سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کماراور وزیر مملکت (ایس جے اینڈ ای) جناب رام داس اٹھاولے اور جناب بی ایل ورمانے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں کیا۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں سے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے23 انچارج وزرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس تقریب میں مندرجہ ذیل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، اوڈیشہ، تمل، پنجاب، راجستھان، ناگالینڈ، ناگالینڈ تریپورہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، انڈمان اور نکوبار جزائر، چندی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، دہلی، لکشدیپ اور پڈوچیری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر وریندر کمار نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی مساوات کے بغیر قومی ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنتن شیویر محض ایک جائزہ میٹنگ نہیں ہے بلکہ تعمیری مکالمے، خیال اور بہترین طور طریقوں کے تبادلے کے لیے مشن پر مبنی ایک پلیٹ فارم ہے ، جس کا مقصد ‘وکست بھارت’ کے لیے وزارت کی کوششوں کا جائزہ لینا ہے۔ مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر شہری، ذات، عمر، قابلیت، جنس یا پس منظر سے قطع نظر، کو عزت کے ساتھ ترقی کرنے کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘بہبود سے بااختیار کاری تک کا سفر ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور یہ فورم تنقیدی جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہم کہاں جانا چاہتے ہیں۔’’

بحث کے پہلے دن بااختیار بنانے کے چار اہم ستونوں تعلیم، اقتصادی ترقی، سماجی تحفظ اور رسائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے اے ڈی آئی پی، معذور افراد کے لیے اسکالرشپس، اور ہنر کی ترقی اور ڈیجیٹل شمولیت جیسی اسکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریاستوں نے اختراعات کا اشتراک کیا جس میں موبائل اسسمنٹ کیمپ، جامع اسکول کا بنیادی ڈھانچہ، اور قابل رسائی ٹرانسپورٹ ماڈل شامل ہیں۔ بات چیت نے مزید جامع ماحول کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پسماندہ طبقوں کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس، اور پی ایم –وائی اے ایس اے ایس وی آئی) جیسی اسکیموں کے تحت تعلیمی بااختیارکاری پر ایک الگ سیشن توجہ مرکوز کی گئی۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اندراج کے حوصلہ افزا رجحانات کی اطلاع دی لیکن ساتھ ہی ساتھ دیہی اور قبائلی علاقوں میں ڈیجیٹل ایپلیکیشنز، تصدیقی نظام، اور رسائی کے ارد گرد چیلنجوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔ وزارت نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ رابطے کی فعال حکمت عملی اپنائیں اور کمیونٹی کی سطح پر متحرک ہوں۔ اس سیشن نے مختلف خطوں کی تجاویز اور باہمی تعاون کے ساتھ حل کے ساتھ زمینی سطح پر عملی مسائل کے اشتراک کو قابل بنایا ہے۔
وزارت کی کلیدی روزی روٹی پر مبنی اسکیموں پی ایم-اے جے اے وائی اور ایس ای ای ڈی کا جائزہ لیا گیا، جس میں اثاثے کی تخلیق، کلسٹر کی ترقی، اور انٹرپرینیورشپ سپورٹ کے کامیاب ماڈلز کی نمائش کی گئی۔ ریاستوں نے بتایا کہ یہ اسکیمیں کس طرح کمیونٹی کے زیر قیادت اداروں اور صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے ایس سیز، او بی سیز اور ڈی نوٹیفائیڈ قبائل کی زندگیوں کو بدل رہی ہیں۔ نمستے اسکیم کے مباحثوں نے صفائی کے کام کو جدید بنانے اور ٹیکنالوجی، قانونی تحفظات، اور مہارت کی ترقی کے امتزاج کے ذریعے دستی صفائی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔ مسلسل تعاون اور بین ایجنسی کوآرڈینیشن کے ذریعے صفائی کے کارکنوں، خاص طور پر خواتین کے لیے وقار اور مالی آزادی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ایک سرشار سیشن میں شہری حقوق کے تحفظ کے ایکٹ اور مظالم کی روک تھام کے ایکٹ کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ تیز تر تفتیش، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس بنانے اور ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کے شکار افراد کے لیے مضبوط قانونی امداد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزارت نے متاثرین پر مبنی نقطہ نظر اور ضلعی سطح پر زیادہ جوابدہی کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
دن بھر جاری رہنے والی بات چیت نے شمولیتی طرز حکمرانی کا ایک ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے وزارت کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کی، جس کی جڑیں ہمدردی، شواہد اور پسماندہ لوگوں کی زندہ حقیقتوں پر مبنی ہیں۔ چنتن شیویر 2025 پائیدار اور شراکتی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ ذمہ داری کا ثبوت ہے۔ تعمیری مکالمے، بہترین طریقوں کے اشتراک اور جوابدہ پالیسی سازی کے ذریعے، چنتن شیویر 2025 سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی حقیقی روح میں ایک منصفانہ اور مساوی معاشرے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ن
(Release ID: 2119991)
Visitor Counter : 31