ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیچے لہریں، اوپر ٹرینیں: نیا پامبن پل

Posted On: 07 APR 2025 6:21PM by PIB Delhi

تصور کریں کہ بالکل نئی رامیشورم-تمبرم ٹرین سروس میں کھڑکی کے پاس بیٹھے ہوئے ہیں۔ نمکین ہوا آپ کے چہرے سے ٹکراتی ہےاور آپ کے سامنے ایک لامتناہی سمندر ہے۔ سمندر کی موجیں آپ کو بے خود کردیتی ہیں کہ اچانک اسٹیل سے بنا ایک حیرت انگیز بنیادی ڈھانچہ سامنے آتا ہے، اس قسم کی چیز صرف فلموں میں دیکھتے ہیں۔ یہ نیا پامبن پُل ہے اور یہ ہندوستان کی اس سے پہلے بنائی گئی کسی بھی چیز سے مختلف ہے۔

آبنائے پامبن، جو ہندوستانی سرزمین کو تمل ناڈو کے رامیشورم جزیرے سے الگ کرتا ہے،میں انجینئرنگ کا شاہکار ہندوستان کا پہلا عمودی لفٹ ریلوے سمندری پل ہے۔ مشہور لیکن 110 سال پرانے پامبن پل کی جگہ لیتے ہوئے، یہ نیا ڈھانچہ صرف دھات اور بولٹ نہیں ہے، بلکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ تاریخ اور ترقی کس طرح ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔

عمودی لفٹ ریلوے سمندری پل کیا ہے ؟

 

ایک ایسے پل کا تصور کریں جسے ٹرینیں سمندر کے پار جانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ بعض اوقات بڑی کشتیوں کو اسی علاقے سے گزرنا پڑتا ہے جہاں یہ پُل ہے۔ عمودی لفٹ ریلوے سمندری پُل ایک خاص قسم کا پُل ہے جو بیچ میں اوپر اٹھ سکتا ہے، بالکل اُسی طرح جس طرح ایلیویٹر اوپر جا سکتا ہے، تاکہ کشتیاں محفوظ طریقے سے اس کے نیچے سے گزرسکیں۔

 

جب کشتی گزر جاتی ہے تو پُل واپس نیچے آ جاتا ہے تاکہ ٹرین اپنا سفر جاری رکھ سکے۔ یہ ایک حرکت پذیر پل ہے جو ٹرینوں اور کشتیوں دونوں کو ایک دوسرے کے راستے میں آئے بغیر اپنے راستے پر چلنے میں مدد کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QITB.png

روایت تا جدیدیت

اصل پامبن پل اپنے وقت کا ایک کارنامہ تھا۔اس کا افتتاح 1914 میں کیا گیا، یہ یاتریوں اور تاجروں کو مقدس جزیرے رامیشورم سے جوڑنے والی ایک قابل فخر لائف لائن رہا ہے۔ لیکن سال در سال، وقت اور لہروں نے اسے ختم کر دیا۔ سخت سمندری حالات، تیز ہوائیں اور نمک سے بھری ہوا نے اسے اپنی حدود میں دھکیل دیا۔

تبھی ایک نئے، مضبوط اور اسمارٹ پُل کا تصور پیش کیا گیا۔

پرانے پُل کے تقریبا 27 میٹر شمال میں اب اس کا چھوٹا، طاقتور مماثل پُل موجود ہے، جو سمندر میں 2.07 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ جو چیز اس پُل کو واقعی خاص بناتی ہے وہ اس کی 72.5 میٹر لمبا عمودی لفٹ چوڑائی ہے، جو ہندوستانی ریلوے کا پہلی تجربہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کسی جہاز کو گزرنا ہوگا، تو پُل کا مرکزی حصہ 17 میٹر تک اوپر اٹھ سکتا ہے، جس سے جہاز آسانی سے گزر سکتے ہیں۔ یہ پُل کے کسی ٹکڑے کو آسمان میں تیرتے ہوئے دیکھنے جیسا احساس ہے۔

تاہم ، اس کی تعمیر آسان نہیں تھی۔

انجینئروں کو متلاطم پانی، مشکل ہواؤں اور ہر حساب کی جانچ کرنے والے سمندر کی تہہ سے نمٹنا پڑتا تھا ۔ مواد کوبھیج دیا گیا، ویلڈ کیا گیا اور انتہائی احتیاط کے ساتھ اٹھایا گیا۔

نیا پُل نہ صرف دیدہ زیب ہے بلکہ اسے دیر پا بھی بنایا گیا ہے۔ اس کی بنیاد 330 سے زیادہ بڑے ڈھیروں کے ساتھ گہری رکھی گئی ہے، جو اسٹینلیس اسٹیل کی کمک سے بنا ہوا فریم ہے اور نمکین ہوا سے بچانے کے لیے اسے خصوصی سمندری مزاحم کوٹنگز سے پینٹ کیا گیا ہے۔ یہ پُل بھی مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ فی الحال اس پر ایک ریلوے ٹریک ہے، تاہم اس کی بنیاد دو ریلوے ٹریکس کا بار سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہےاور مستقبل میں کسی بھی طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

صرف دھات نہیں

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RBNO.png

لیکن یہ پُل صرف انجینئرنگ کی مثال نہیں ہے ۔بلکہ یہ پُل گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔ رامائن کے مطابق رام سیتو کی تعمیر رامیشورم کے قریب دھنشکوڈی سے شروع ہوئی تھی۔ یہ پُل، تیرتھ یاتریوں کے لیےرامیشورم کا تیز اور محفوظ سفر پیش کرتا ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے، یہ بہتر رابطے اور اقتصادی مواقع پیش کرتا ہے ۔ اور باقی ہندوستان کے لیے، یہ اس کی ایک قابل فخر یاد دہانی ہے کہ ہم کیا حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے پامبن پُل کی شان و شوکت کے پسِ پُشت وہ اسمارٹ ٹیکنالوجی کارفرما ہے جو دکھائی نہیں دیتی۔ تین کپ کا اینیمومیٹر مسلسل ہوا کی رفتار کی نگرانی کرتا ہے۔ اگر یہ ہوا کی رفتار 58 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوتی ہے، تو یہ خودہی سرخ سگنل دیتا ہے ،تاکہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کو روکا جاسکے۔ دوسری جانب، سمندر میں کنٹرول روم میں، ایک ایٹموسفیرک واٹر جنریٹر سائٹ پر موجود عملے کے لیے ہوا کی نمی کو پینے کے صاف پانی میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ اختراعات مل کر خاموشی سے زندگیوں کی حفاظت کرتی ہیں اور ان لوگوں کی مدد کرتی ہیں جو پل کو چلاتے رہتے ہیں۔

لہذا اگلی بار جب آپ اس ٹرین کا سفر کریں گےتو سمندری ہوا آپ کو غور و فکر کے لمحے میں لے جائےگی۔ جیسے ہی آپ نئے پامبن پل کو عبور کرتے ہیں، آپ صرف پانی کے اوپر سے نہیں بڑھ رہے ہوتے، بلکہ آپ وقت، ورثہ اور اختراع سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ موجوں کے نیچے صدیوں کی دستان ہے اور ان کے اوپر، ہندوستان کے مستقبل کا وعدہ ہے۔ یہ پُل صرف انجینئرنگ کا شاہکار نہیں ہے-بلکہ یہ لوگوں، ثقافت اور خوابوں کو جوڑتا ہے۔ اپنی پوشیدہ طاقت اور شاندار عروج سے، یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ترقی صرف کچھ نیا تعمیر کردینا ہی نہیں ہے، بلکہ ترقی پُرانے کا احترام کرنا اور اسے فخر کے ساتھ آگے بڑھانا بھی ہے۔

 

حوالہ جات:

 پی ڈی ایف میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔

*************

 

 

(ش ح ۔ک ح۔ ن ع (

U. No. 9648


(Release ID: 2119874) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi