قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کی طرف سے قانونی چارہ جوئی کے تسلی بخش اور موثر انتظام کے لیے جاری ہدایات

Posted On: 04 APR 2025 8:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند سے متعلق قانونی چارہ جوئی کو روکنے، ریگولیٹ کرنے اور کم کرنے کی حکومت ہند کی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر، قانونی امور کے محکمے (ڈی ایل اے)، وزارت قانون اور انصاف نے "حکومت ہند کی طرف سے قانونی چارہ جوئی کے تسلی بخش اور موثر انتظام کے لئے رہنما خطوط" تیار کیے ہیں۔ یہ ہدایات کابینہ سکریٹری کی سربراہی میں کمیٹی آف سکریٹریز (سی او ایس) کی سفارشات کے بعد تیار کی گئی ہیں۔ اس کا اطلاق مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں، ان کے منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں کے ساتھ ساتھ ثالثی سے متعلق معاملات میں سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (سی پی ایس ای) پر ہوگا۔

یہ ہدایت گڈ گورننس کے مقصد کو مضبوط بنانے، عوامی بہبود کو یقینی بنانے اور بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپناتی ہے۔ اس کا مقصد قانونی طریقہ کار کو آسان بنانے، غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کو روکنے، نوٹیفیکیشنز اور آرڈرز میں بے ضابطگیوں کو دور کرنے، غیر ضروری اپیلوں کو کم کرنے، قانونی چارہ جوئی میں بین محکمہ جاتی تال میل کے عمل کو  ہموار کرنے، ثالثی کے معاملات میں عوامی جوابدہی کو یقینی بنانے اور ایک مضبوط نالج مینجمنٹ سسٹم (کے ایم ایس) قائم کرنے اور قانونی عمل کو بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات متعارف کروانا ہے۔

ہدایت میں مذکور سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ کابینہ سکریٹریٹ کی سربراہی میں سکریٹریوں کی ایک کمیٹی لے گی۔

 

 

************

ش ح۔م م۔ ج ا

 (U: 9635)


(Release ID: 2119793) Visitor Counter : 27
Read this release in: English , हिन्दी