وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے اسٹارٹ اپ مہا کمبھ 2025 میں مویشیوں اور ڈیری اختراعات کی نمائش کی

Posted On: 05 APR 2025 5:10PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی)، ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کی وزارت کے تحت  حال ہی میں نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 3 سے 5 اپریل تک منعقدہ ا سٹارٹ اپ مہا کمبھ 2025 میں اپنی نمایاں شرکت کی۔ ڈی اے ایچ ڈی، سلور سپورٹنگ پارٹنر کے طور پر حصہ لیتے ہوئے،مویشی اور ڈیری سیکٹر میں اختراعات اور اقدامات کی نمائش کے لیے ایک پرکشش پویلین قائم کیا۔

اپنے پویلین کے حصے کے طور پر، ڈی اے ایچ ڈی نے مویشی اور ڈیری سیکٹر میں کام کرنے والے 15 اسٹارٹ اپس کو اسٹارٹ اپ پوڈس فراہم کئے۔ ان اسٹارٹ اپس کو ہندوستان کی زرعی معیشت میں اپنے اثرات کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرتے ہوئے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنی مصنوعات/سروسز اور نیٹ ورک کی نمائش کرنے کا موقع ملا۔ ان اسٹارٹ اپس نے جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جیسے کہ ڈیری پروسیسنگ میں درجہ حرارت کی نگرانی، جانوروں کی صحت کے انتظام کے لیے اے آئی مانیٹرنگ، ایسٹرس کا پتہ لگانے کے لیے سینسر پر مبنی اسمارٹ کالر، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دودھ میں ملاوٹ کا پتہ لگانے والی کٹس، ڈیری سپلائی چین کے لیے آخر تک ایس اے اے ایس پلیٹ فارم، ڈیٹا کی فراہمی میں مصنوعی ذہانت وغیرہ۔ ڈی اے ایچ ڈی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ورشا جوشی نے پویلین کا دورہ کیا اور کئی اسٹارٹ اپس سے بات چیت کی۔ انہوں نے لائیو سٹاک مینجمنٹ اور ڈیری ٹیکنالوجی میں اسٹارٹ اپ کے تعاون اور اختراعات کو سراہا۔

ڈی اے ایچ ڈی پویلین نے بڑے سرکاری اقدامات کی نمائش کی جس میں نیشنل لائیوسٹاک مشن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام، نیشنل گوکل مشن اور اینیمل ہسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ شامل ہیں۔ کاشتکاروں کو براہ راست خدمات کی فراہمی میں ڈی اے ایچ ڈی کی کوششوں کو بھی پویلین میں دکھایا گیا اور تعلیمی اداروں، صنعت اور عام لوگوں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے ان کا مشاہدہ کیا اور دلچسپی ظاہر کی۔

A group of people standing in front of a signAI-generated content may be incorrect.

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ن

 


(Release ID: 2119715)
Read this release in: English , Hindi