امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج رائے پور، چھتیس گڑھ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کی صورتحال پر ایک محکمانہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت نکسل ازم کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے

اکتیس  مارچ سے پہلے ہی چھتیس گڑھ سمیت پورے ملک میں نکسل ازم تاریخ بن جائے گا

نکسل ازم کی وجہ سے کئی نسلیں برباد ہوئیں، دوبارہ جڑ نہ پکڑے اس کے لئے اس  کی مکمل تباہی ضروری

چھتیس گڑھ حکومت نے ترقی اور سلامتی دونوں محاذوں پر تسلی بخش پیش رفت کی ہے

نکسل ازم کے خلاف جاری لڑائی کو scattered نہیں ہونے دینا ہے

'نید نیلانار' اسکیم کو سیکورٹی فورسز کے کیمپوں کے 5 کلومیٹر کے دائرے سے 10 کلومیٹر کے دائرے تک بڑھایا جائے گا

نکسل متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ترقی کے مساوی مواقع ملے، اس بات کو یقینی بنایا جائے

ایک ریاست سے دوسری ریاست بھاگنے والے نکسلیوں کو پکڑنے کے لیے ریاستوں کی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان تال میل مزید بہتر ہو

Posted On: 05 APR 2025 11:25PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے آج چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کی صورت حال پر ایک محکمانہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب  وشنو دیو سائی، نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے شرما، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر، مرکزی وزارت داخلہ میں اسپیشل سکریٹری (داخلی سلامتی)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل، قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور انڈو پی آئی ٹی کے چیف سکریٹری نے شرکت کی۔ چھتیس گڑھ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور کئی سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

1.jpg

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت نکسل ازم کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 مارچ سے پہلے ہی چھتیس گڑھ سمیت پورے ملک میں نکسل ازم تاریخ بن جائے گا۔

2.jpg

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ نکسل ازم کی وجہ سے کئی نسلیں برباد ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نکسل ازم کو دوبارہ جڑ پکڑنے سے روکنے کے لیے اس کی مکمل تباہی ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ نکسلیوں کے خلاف جاری لڑائی کو scattered نہیں ہونے دینا ہے۔

3.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں بھاگ رہے  نکسلیوں کو پکڑنے کے لیے ریاستوں کی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان تال میل مزید بہتر ہونا چاہیے۔

4.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ترقی اور سلامتی دونوں محاذوں پر پیشرفت تسلی بخش رہی ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ انتظامیہ سے کہا کہ وہ 'نید نیلانار'، جو کہ نکسل سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہے، کو سیکورٹی فورسز کے کیمپوں کے 5 کلومیٹر کے دائرے سے 10 کلومیٹر تک بڑھایا جائے۔ جناب شاہ نے اس بات کو یقینی بنانے کو بھی کہا کہ نکسل متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ترقی کے مساوی مواقع ملیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نکسل مخالف مہم کی Momentum کسی بھی صورت میں کم نہیں ہونا چاہئے۔

*****

U.No;9605

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2119540)
Read this release in: English , Hindi