قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جیول اورام نے اڈیشہ کے ضلع سندرگڑھ میں دو روزہ میگا طبی کیمپ کا افتتاح کیا


جنجاتیہ گورو ورش کے موقع پر قبائلی امور کی وزارت، ایمس دہلی اور حکومتِ اڈیشہ نے مشترکہ طور پر میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

وزارت نے بہتر طبی رسائی کے ذریعے قبائلی ترقی کے جامع عزم کو دوہرایا

Posted On: 06 APR 2025 9:05AM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ اس ویژن کے تحت، وزارت نے صحت کے میدان میں کئی فعال اقدامات کیے ہیں تاکہ طبی سہولیات میں موجود خلا کو پُر کیا جا سکے اور دور دراز علاقوں میں رہنے والی قبائلی آبادی کے لئے معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

2047 تک سِکل سیل بیماری کے خاتمے کا مشن

سِکل سیل انیمیا کے خاتمے کا قومی مشن جولائی 2023 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کیا گیا۔ اس مشن کا ہدف 2047 تک سِکل سیل بیماری کا خاتمہ ہے۔ اس میں قبائلی آبادی میں بیداری مہم، عالمگیر اسکریننگ، اور جامع علاج کے نظام کو اپنایا گیا ہے۔ یہ مہم کمیونٹی پر مبنی اور مربوط نقطہ نظر کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔

سندرگڑھ میں میگا میڈیکل کیمپ: جنجاتیہ گورو ورش کے تحت ایک اجتماعی کاوش

جنجاتیہ گورو ورش کی تقریبات کے تحت قبائلی امور کی وزارت نے ایمس دہلی اور حکومتِ اڈیشہ کے ساتھ مل کر 5 اور 6 اپریل 2025 کو سندرگڑھ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال، اڈیشہ میں دو روزہ میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027WMY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YHDS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I8RQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N7P9.jpg

یہ کیمپ 5 اپریل 2025 کو معزز مرکزی وزیر برائے قبائلی امور، جناب جیول اورام کے ذریعہ باضابطہ طور پر افتتاح کیا گیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جناب اورام نے قبائلی برادریوں کے لیے صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے مرکزی حکومت کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔ انہوں نے اڈیشہ کے قبائلی عوام کے لیے ایمس دہلی کی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے تقریباً 100 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں، جو حکومت کے صحت کے شعبے میں جامع اور مساوی رسائی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب اورام نے مریضوں سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی خصوصی طبی سہولیات سے مکمل استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔

خصوصی طبی خدمات اور سہولیات

اس میگا کیمپ میں ایمس دہلی کے 19 خصوصی شعبہ جات کے ماہرین کی شرکت شامل ہے، جن میں:

  • کارڈیالوجی
  • ہیمیٹولوجی
  • جنرل میڈیسن
  • گسٹریوینٹرولوجی
  • نیفرولوجی
  • سرجری
  • آرتھوپیڈکس
    ...اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔

 

سندر گڑھ ضلع اور ملحقہ علاقوں کے 18 بلاکوں کے مریض ماہر مشاورت ، تشخیصی خدمات اور طبی علاج سے مستفید ہو رہے ہیں ۔

مشاورت کے علاوہ ، درج ذیل مفت تشخیصی خدمات پیش کی جا رہی ہیں:

  • ای سی جی
  • الٹراساؤنڈ
  • ایکس رے
  • خون کے ٹیسٹ

مریضوں کو ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخے کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

پہلے دن 1,500 سے زائد مریضوں نے ان خدمات سے استفادہ کیا، جو مقامی برادری کی زبردست شرکت اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ کیمپ 6 اپریل 2025 کو بھی جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل ہو سکے اور اس کا اثر مزید بڑھ سکے۔

’’سب کے لیے صحت‘‘ کی جانب ایک اہم قدم

یہ پہل قبائلی امور کی وزارت کی اس کوشش کا ایک اہم سنگ میل ہے جس کا مقصد ’’سب کے لیے صحت‘‘ کے ویژن کو حقیقت بنانا ہے، خاص طور پر اُن قبائلی علاقوں میں جہاں طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔ سندرگڑھ میں منعقدہ یہ میگا میڈیکل کیمپ حکومت کی اُن مسلسل کاوشوں کی علامت ہے جو پورے بھارت میں صحت مند، خودکفیل اور بااختیار قبائلی برادریوں کی تشکیل کے لیے جاری ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9593


(Release ID: 2119493) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil