وزارت دفاع
پی آر- تقریب اختصار آئی این ایس سنینا- مشن آئی او ایس ساگر
Posted On:
05 APR 2025 10:20AM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کا آف شور گشتی بحری جہاز (این او پی وی) آئی این ایس سنینا بحر ہند کے جہاز (آئی او ایس) کے طور پر ساگر (خطے میں سبھی کے لیے سلامتی اور ترقی) کے لیے کاروار سے روانہ ہوگا۔ اس بحری جہاز پر 9 غیر ممالک (ایف ایف این) کی بحریہ کے 44 اہلکاران سوار ہوں گے اور اسے آج یعنی 05 اپریل 2025 کو کاروار سے محترم وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ اذن سفر دیا جائے گا۔ یہ مشن علاقائی بحری سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے تئیں بھارت کی عہد بندگی کو تقویت بہم پہنچانے کی کوشش کو اجاگر کرے گا۔
آئی او ایس ساگر ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد جنوب مغربی بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) کی بحریہ اور میری ٹائم ایجنسیوں کو ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ یہ مشن ایف ایف این سے سمندری سواروں کو جامع تربیت فراہم کرنے کے ایک موقع کے طور پر کام کرے گا اور یہ میری ٹائم سیکورٹی میں بے مثال تعاون کی نشاندہی کرے گا۔
آئی این ایس سنینا اپنی تعیناتی کے دوران دارالسلام، نکالا، پورٹ لوئس اور پورٹ وکٹوریہ کا دورہ کرے گا۔ جہاز پر سوار بین الاقوامی عملہ تربیتی مشقیں کرے گا اور کوچی کے مختلف پیشہ ورانہ تربیتی اسکولوں سے حاصل کردہ علم کو بروئے کار لائے گا۔ جن مشقوں/تربیت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ان میں فائر فائٹنگ، ڈیمیج کنٹرول، وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیزور (وی بی ایس ایس)، پل آپریشنوں، بحری جہاز، انجن روم مینجمنٹ، سوئچ بورڈ آپریشنز اور بوٹ ہینڈلنگ شامل ہیں - یہ سبھی ہندوستانی بحریہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنائیں گے۔
آئی او ایس ساگر آئی اوآر کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس مشن کے ساتھ، ہندوستان نے ایک بار پھر اپنے سمندری پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے اور آئی او آر میں ایک محفوظ، زیادہ جامع اور محفوظ سمندری ماحول کی سمت کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جہاز کو رخصت کرنے سے متعلق اس تقریب کو بھارتی بحریہ کے یو ٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
(4)BDE7.jpeg)
(2)LRPL.jpeg)
(4)1ZMQ.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:9572
(Release ID: 2119190)
Visitor Counter : 23