زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جَلد خراب ہونے والی زرعی پیداوار کے معاوضے کی قیمت
प्रविष्टि तिथि:
04 APR 2025 3:52PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ
زراعت کی مارکیٹنگ ریاست کا موضوع ہے۔ جَلد خراب ہونے والی زرعی پیداوار کی گھریلو قیمتیں بنیادی طور پر مانگ اور رسد ، تجارتی پالیسیوں ، موثر ٹیکسوں اور محصولات وغیرہ جیسے عوامل سے متاثر ہوتی ہیں ۔ مرکزی حکومت گھریلو بازار میں زراعت اور باغبانی کی پیداوار کی مانگ اور سپلائی کے منظرنامے کو متوازن کرنے اور مناسب پالیسی اقدامات اور مارکیٹ کی سرگرمیوں سے متعلق اسکیم کے ذریعے کسانوں کو معاوضے کی قیمتوں کو یقینی بنانے کی خاطر ضرورت پڑنے پر اہم اقدامات کرتی ہے۔
کسانوں کو بازار کے اتار چڑھاؤ سے بچانے کے لیے حکومت متعدد اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے مختلف اقدامات کرتی ہے۔ ان میں جلد خراب ہونے والی باغبانی اور زرعی اجناس کے لیے مارکیٹ کی سرگرمیوں سے متعلق اسکیم (ایم آئی ایس) ؛ سائنسی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے زرعی مارکیٹنگ کے لیے مربوط اسکیم (آئی ایس اے ایم) ؛ مسابقتی آن لائن بولی وغیرہ کے ذریعے بہتر قیمت حاصل کرنے کے لیے نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ (ای-نیم) آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم شامل ہیں۔ زرعی اجناس کے تعلق سے مارکیٹ کی قیمتوں کی معلومات کی رپورٹنگ اور تشہیر کے لیے ملک گیر انفارمیشن نیٹ ورک سسٹم ایگمارک نیٹ ویب پورٹل کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ زرعی انفرا اسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت، حکومت سود کی امداد اور مالی مدد کے ذریعے گودام کی سہولت اور کمیونٹی فارمنگ اثاثوں سمیت پوسٹ ہارویسٹ مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کے قابل عمل منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے درمیانی مدت کے قرض کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
کسانوں کو معاوضے کی قیمت فراہم کرنے کے لیے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے زرعی اور باغبانی اشیاء کی خریداری کے لیے پردھان منتری اَنداتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم-آشا) کے تحت، مارکیٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ایک جزو اسکیم (ایم آئی ایس) کو نافذ کیا ہے، جو جلد خراب ہونے والی فصلوں سے متعلق ہیں اور پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت نہیں آتی ہیں۔ اس سے متعلق سرگرمیوں کا مقصد ان اجناس کے کاشت کاروں کو چوٹی کی آمد کی مدت کے دوران بمپر فصل کی صورت میں اس وقت پریشانی کا شکار ہوکر فروخت کرنے سے بچانا ہے، جب قیمتیں معاشی سطح اور پیداوار کی لاگت سے نیچے گر جاتی ہیں۔ مذکورہ اسکیم ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کی درخواست پر نافذ کی جاتی ہے، جو اس کے نفاذ پر ہونے والے نقصان کا 50 فیصد (شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں 25 فیصد)، اگر کوئی ہو ، برداشت کرنے کے لیے تیار ہے۔
حکومت نے جلد خراب ہونے والی فصلوں کے کسانوں کو، مارکیٹ انٹروینشن پرائز (ایم آئی پی) اور فروخت قیمت کے درمیان قیمت کے فرق کی براہ راست ادائیگی کی خاطر 2024-25 سیزن سے مارکیٹ انٹروینشن اسکیم (ایم آئی ایس) کے تحت، قیمت تفریقی ادائیگی (پی ڈی پی) کا ایک نیا جزو متعارف کرایا ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ یا تو فصل کی فزیکل خریداری کریں یا کسانوں کو ایم آئی پی اور فروخت قیمت کے درمیان فرق کی ادائیگی کریں۔ مزید یہ کہ، 2024-25 کے سیزن سے، حکومت نے ٹی او پی فصلوں (ٹماٹر، پیاز اور آلو) کے ذخیرہ کرنے اور نقل و حمل کی لاگت کی ادائیگی کی خاطر، مرکزی نوڈل ایجنسیوں کو کسانوں کے مفاد میں پیداواری ریاست سے صارف ریاستوں تک پہنچانے کے لیے مارکیٹ انٹروینشن اسکیم کے تحت ایک اور جزو کو شامل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م ۔ م ر
Urdu No. 9523
(रिलीज़ आईडी: 2118942)
आगंतुक पटल : 32