قبائیلی امور کی وزارت
دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025 کا شاندار افتتاح: قبائلی اسٹارٹ اپس کے لیے ایک نئے دور کا آغاز
اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 میں45 سے زائد قبائلی اسٹارٹ اپ کی شرکت
آئی آئی ٹی دہلی بوٹ کیمپ، سوچنے کے طریقے اور قبائلی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیےہے
ایم ای ٹی اے نے ابھرتے ہوئے قبائلی صنعت کاروں کے لیے ٹیک نو-ہاؤ سیشن کی میزبانی کی
Posted On:
03 APR 2025 11:20PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کی ایک اہم خصوصیت کے طور پر جنجاتیہ گورو ورش کے تحت دھرتی آبا ٹرائب پرینیورز 2025 کا افتتاح کیا۔
قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگا داس یوکے نے صنعت کے لیڈروں، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور سرکاری افسران کے ساتھ ایم او ٹی اے کے سکریٹری جناب ویبھو نائر کی موجودگی میں پروگرام کا افتتاح کیا۔ 5000 سے زائد شرکاء کے ساتھ، یہ ایونٹ قبائلی صنعت کاری، اختراعات اور خود انحصاری کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

بھگوان برسا منڈا کی وراثت کا احترام
حکومت ہند ،جنجاتیہ گورو ورش کے تحت بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں یوم پیدائش منا رہی ہے، جس سے ان کے خود کفالت اور معاشی آزادی کے نظریات کو تقویت ملی ہے۔ دھرتی آبا ٹرائب پرینیور2025 درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے کاروباریوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے دیرپا مواقع پیدا کر کے ان کے وژن کو مجسم کیا ہے۔


قبائلی اسٹارٹ اپس کے لیے ایک اہم قدم
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق، قبائلی امور کی وزارت اپنے 100 روزہ عملے منصوبے کے حصے کے طور پر قبائلی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط کر رہی ہے۔
کلیدی اقدامات میں شامل ہیں:
✅ قبائلی اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیےآئی آئی ایم کلکتہ،آئی آئی ٹی دہلی،آئی ایف سی آئی وینچر کیپیٹل فنڈز لمیٹڈ، اور صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعاون۔
✅ قبائلی زیر قیادت کاروباریت کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کی خاطردرج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے لیے 50 کروڑروپے کا وینچر کیپیٹل فنڈ کا آغاز۔
✅ 45سے زائد قبائلی اسٹارٹ اپس، جن میں سے کچھ آئی آئی ایم کلکتہ،آئی آئی ایم کاشی پور، اورآئی آئی ٹی بھلائی سے اسٹارٹ اپ مہاکمبھ میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جن میں سے کئی پہلے سے ہی فنڈنگ حاصل کر چکے ہیں۔


اسٹارٹ اپ مہاکمبھ 2025 کی اہم جھلکیاں
💡 قبائلی اسٹارٹ اپ کی نمائش: ایس ٹی کاروباری افراد نے اختراعی مصنوعات اور حل کی نمائش کی۔
💼 سرمایہ کاروں کی شمولیت: وینچر سرمایہ داروں، ایجنل سرمایہ کاروں، اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ جڑے ہوئے اسٹارٹ اپ۔
📊 تکنیکی سیشنز: ایم ای ٹی اے کی طرف سےایونٹ میں منظم، کاروبار کی توسیع، ڈیجیٹل تبدیلی، اور مارکیٹ کی توسیع پر توجہ مرکوز کی گئی۔
🤝 خصوصی نیٹ ورکنگ: رہنمائی اور فنڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے یونی کارن کے بانی، اسٹارٹ اپ لیڈرز، اور سرمایہ کاروں کو نمایاں کرنا۔
آئی آئی ٹی دہلی میں بوٹ کیمپ: قبائلی اختراع کاروں کی اگلی نسل تیارکرنا
نوجوان قبائلی اذہان کو بااختیار بنانے کے لیے، ایم او ٹی اے نے آئی آئی ٹی دہلی میں ایک خصوصی بوٹ کیمپ شروع کیا ہے، جس میں براہ راست سیکھنے اور تربیت کی پیشکش کی گئی ہے:
🎓 ایکلویہ ماڈل ریزیڈنشیل اسکولس(ای ایم آر ایس) کے 100 طلباء اسٹارٹ اپ نمائش سے فائدہ اٹھائیں گے۔
🏆 وظیفہ پروگرام کے تحت 150 قبائلی طلباء ہندوستان کے فروغ پزیر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کا تجربہ حاصل کریں گے۔
🔬 اننت بھارت ابھیان کے ایس ٹی 50 طلباء سرمایہ کاروں اور کاروباریوں کے ساتھ انٹرایکٹو سیشنز میں شامل ہوں گے۔
قبائلی صنعت کاری کے لیے حکومت کا عزم
قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگا داس یوکے نے زور دے کر کہا: "عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ایس ٹی کی قیادت والے کاروباری افراد مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب ایس ٹی اسٹارٹ اپ یونیکورن کا درجہ حاصل کریں گے۔"
ایم او ٹی اے کے سکریٹری جناب ویبھو نائر نے وزارت کی حمایت کی تصدیق کی: "ہم قبائلی اسٹارٹ اپس کو وینچر کیپیٹل، اینجل سرمایہ کاروں، اور نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرکے اگلی سطح تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ڈیپ ٹیک سے لے کر نامیاتی مصنوعات اور ہینڈ لومز تک، ایس ٹی کاروباری افراد ہندوستان کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔"

جامع ترقی کی طرف ایک تاریخی قدم
دھرتی آبا ٹرائب پرینیور2025 کے ذریعے ، حکومت ہند، قبائلی صنعت کاری کو تبدیل کر رہی ہے، خود انحصاری، پائیدار، اور اختراعی کاروباری اداروں کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ کلیدی شراکت داروں کی حمایت کے ساتھ، یہ پہل قبائلی اسٹارٹ اپ کے منظر نامے کی ازسرنو وضاحت اور زیادہ جامع اور لچکدار معیشت میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
***
ش ح۔ع و۔ ج ا
(U: 9499)
(Release ID: 2118667)
Visitor Counter : 8