لوک سبھا سکریٹریٹ
قانون سازی کا مسودہ کسی بھی قانون کی اصل بنیاد ہوتا ہے، قوانین میں وضاحت اور سادگی ضروری ہے: لوک سبھا اسپیکر
قانون سازوں اور افسران کے لیے مسودہ سازی سے اچھی طرح آگاہ ہونا ضروری ہے: لوک سبھا اسپیکر
قانون سازی کے مسودےسے متعلق36 ویں بین الاقوامی تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے 13 ممالک کے حاضرین کی لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات
پروگرام کے شرکاءنے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے عمل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ستائش کی
Posted On:
03 APR 2025 9:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی؛ 3 اپریل 2025: لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج تبصرہ کیا کہ قانون سازی کا مسودہ تیار کرنا کسی بھی قانون کی بنیاد ہوتا ہے۔ قانون سازی میں وضاحت اور سادگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ چونکہ قوانین معاشرے اور لوگوں کوطویل عرصے تک متاثر کرتے ہیں، اس لیے وہ عام لوگوں کی سمجھ کے لیے واضح اور سادہ ہونے چاہئیں۔ اس سے عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کم ہوگی اور اس کے نتیجے میں وسائل کی بچت ہوگی۔ دنیا کی متحرک سماجی و اقتصادی تبدیلی کے تناظر میں، انہوں نے کہا کہ قانون سازوں اور افسران کے لیے قانون سازی کے مسودے سے بخوبی واقف ہونا بہت ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کی ضروریات پوری ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں مسودہ بلوں پر بامعنی بحث اور مباحثہ بھی ہوتی ہے۔
جناب برلا نے یہ تبصرہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا سکریٹریٹ کے پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسیز (پی آر آئی ڈی ای) کے زیر اہتمام قانون سازی کے مسودےسے متعلق36 ویں بین الاقوامی تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے 13 ممالک کے 28 شرکاء کے گروپ کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
شرکاء نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اپنائے گئے قانون سازی کے عمل اور 22 ہندوستانی زبانوں اور 6 غیر ملکی زبانوں میں بیک وقت تشریح میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی۔
یہ پروگرام 26 مارچ سے 22 اپریل 2025 تک وزارت خارجہ (حکومت ہند) کے تعاون سے آئی ٹی ای سی (انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) اسکیم کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے وقارپر روشنی ڈالتےہوئے جناب برلا نے زور دے کر کہا کہ پی آر آئی ڈی ای (پرائڈ)دنیا بھر کی قانون سازیہ کی صلاحیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ قانون سازی کا اچھا مسودہ مناسب قانون سازی کی بنیادہے اور یہ امید ظاہر کی کہ یہ تربیتی پروگرام تمام شرکاء کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔
اس پروگرام کے دوران، شرکاء کو متعدد موضوعات پر تربیت دی جا رہی ہے، جن میں ہندوستان کا آئین، قانون سازی کا عمل، پارلیمانی مراعات، انتظامی قانون، صارفین کے تحفظ اور نئے فوجداری قوانین شامل ہیں۔شرکاء کو قانون و انصاف کی وزارت اور ریاستی قانون سازوں سے وابستہ بھی کیاجائے گا۔
*************
(ش ح ۔ک ح۔ع ن(
U. No. 9489
(Release ID: 2118629)
Visitor Counter : 25