وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت کے حصے کے طور پر عالمی برانڈنگ کے لیے ثقافتی سفارت کاری 

Posted On: 03 APR 2025 4:09PM by PIB Delhi

بھارت کی وزارت ثقافت "عالمی شمولیت اسکیم" کو نافذ کررہی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دیا جا سکے اور بھارت کی عالمی شناخت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ اس اسکیم کے کلیدی مقاصد میں غیر ملکی اقوام کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا، دو طرفہ ثقافتی روابط کو فروغ دینا، عالمی سطح پر بھارت کی ثقافتی شناخت کو پیش کرنا اور غیر ملکی سیاحوں کی بھارت آمد کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔

عالمی شمولیت اسکیم کو بھارتی مشنز کے ذریعے بیرون ملک نافذ کیا جاتا ہے تاکہ درج ذیل نکات کے ذریعے اس کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں:

بھارت کے تہوار: بھارتی فنون کے ماہر فنکاروں کو "بھارت کے تہوار" کے بینر تلے بیرون ملک اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ اس میں لوک فنون جیسے لوک موسیقی، لوک رقص، لوک تھیٹر، پتلی تماشا، کلاسیکی اور روایتی رقص، جدید/تجرباتی رقص، کلاسیکی/نیم کلاسیکی موسیقی، اور تھیٹر جیسے مختلف ثقافتی شعبوں کے فنکار شامل ہوتے ہیں۔

بھارت غیر ملکی دوستی ثقافتی سوسائٹیز کے لیے مالی معاونت: ان سوسائٹیز کو بھارتی مشنز کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو بیرون ملک فعال ہیں، تاکہ بھارت اور متعلقہ غیر ملکی ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات اور دوستی کو فروغ دیا جا سکے۔

ثقافتی روابط کیلئے بھارتی کونسل (آئی سی سی آر): وزارت امور خارجہ کے تحت خودمختار ادارہ ہے جو بھارتی ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دیتا ہے۔ اس کے ذریعے یوگا، رقص، موسیقی (آواز اور ساز)، سنسکرت اور ہندی کی تعلیم، مختلف ثقافتی کانفرنسوں، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد، غیر ملکی یونیورسٹیوں میں انڈین اسٹڈیز چیئرز کی حمایت، گاندھی جی اور دیگر قومی شخصیات کے مجسمے تحفے میں دینا، تصویری فنون کی نمائش، بین الاقوامی یوگا ڈے اور بھارتی تہواروں کی تقریبات، اور غیر ملکی طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ، ہندوستان پوری دنیا میں کثیرالجہتی پلیٹ فارمز میں سرگرم عمل ہے تاکہ مختلف عالمی مسائل پر دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرے اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے۔ 2020 سے ہندوستان ہندوستانی ثقافت کی نمائش اور فروغ کے لیے درج ذیل سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

 

  • ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران وزارت ثقافت نے جولائی 2021 میں عملی طور پر برکس ثقافت کے سینئر افسروں کی میٹنگ اور VI برکس کے ثقافتی وزراء کی میٹنگ کی میزبانی کی۔
  • شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی ہندوستان کی صدارت کے دوران وزارت ثقافت نے مارچ 2023 میں ہندوستان کی صدارت میں ایس سی او کے رکن ممالک کے مشترکہ بودھ مت ورثہ پر کانفرنس کی میزبانی کی۔
  • وزارت ثقافت نے اپریل 2023 میں ہندوستان کی صدارت میں 20ویں ایس سی او ثقافتی وزراء کی میٹنگ کی میزبانی کی۔
  • ثقافت کی وزارت نے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اپریل 2023 میں پہلی ہندوستان-وسطی ایشیا کے ثقافتی وزراء کی میٹنگ (سی ایم ایم) کی میزبانی کی۔
  • ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران، وزارت ثقافت نے 2023 میں جی20 کلچر ورکنگ گروپ میٹنگ (سی ڈبلیو جی) اور ثقافت کے وزیروں کی میٹنگ (سی ایم ایم) کی میزبانی کھجوراہو، بھوبنیشور، ہمپی اور وارانسی میں کی۔

جی 20 ثقافتی عاملہ گروپ نے ایک نتیجہ دستاویز جاری کی جس کا عنوان "کاشی کلچر پاتھ وے" تھا، جس میں "ثقافت کو ایک خودمختار ہدف کے طور پر آگے بڑھانے" کی وکالت کی گئی تھی جو 2030 کے بعد کے ترقیاتی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسے مزید نئی دہلی لیڈرز اعلامیہ میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا جو ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا۔

وزارت ثقافت نے جی 20 ممالک کے شرکاء کو ہندوستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف بین الاقوامی تعاون پر مبنی ثقافتی منصوبوں کو انجام دیا- چار عالمی موضوعاتی ویبینارز؛ نمائشیں - ری(ایڈ)ڈریس: کھجوراہو میں خزانوں کی واپسی؛ سسٹین: بھوبنیشور میں دستکاری کا انداز؛ ہیمپی میں بنے ہوئے بیانیے؛ جی 20 آرٹ پروجیکٹ - ہم مل کر آرٹ؛ جی 20 شاعری کا مجموعہ - ایک ہی آسمان کے نیچے اور ثقافت سب کو متحد کرتی ہے مہم؛ جی 20 آرکسٹرا- سُر وسدھا۔ نئی دہلی میں جی 20 لیڈرز سمٹ کے موقع پر نمائشیں جی 20 ڈیجیٹل میوزیم (کلچر کوریڈور) اور نمائش- روٹس اینڈ روٹس(راستے اور بنیادیں) کا اہتمام کیا گیا۔

ہندوستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کا رکن ملک ہے اور یونیسکو کے کئی اہم ثقافتی کنونشنز کا حصہ ہے جیسے کہ 1972 کا عالمی ورثہ کنونشن، 2003 کا غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کنونشن، 2005 کا ثقافتی اظہار کی تنوع کے تحفظ اور فروغ کے لیے کنونشن، یونیسکو تخلیقی شہروں کا نیٹ ورک (یو سی سی این)، دنیا کی یادداشت (ایم او ڈبلیو) پروگرام۔ ہندوستان بین الحکومتی تنظیموں جیسے کہ ثقافتی املاک کے تحفظ اور بحالی کے مطالعاتی بین الاقوامی مرکز (آئی سی سی آر ایم)، عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم (وپرو) اور دیگر کا بھی رکن ہے۔

وزارت ثقافت، وزارت سیاحت اور وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کی طاقت کو سیاحت، معاشی ترقی اور نرم طاقت کے محرک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے فراہم کیں۔

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :  9457   )


(Release ID: 2118499) Visitor Counter : 13
Read this release in: English , Hindi