جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: پانی کی قلت کے شکار شہروں میں پائپ سے پانی کی سپلائی

Posted On: 03 APR 2025 4:02PM by PIB Delhi

پینے کا پانی ایک ریاستی موضوع ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں/پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کرنے، ڈیزائن کرنے، منظوری دینے اور نافذ کرنے کا اختیار ریاستی حکومت کے پاس ہے۔ بھارت کی مرکزی حکومت ریاستوں کی کوششوں کو تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرکے ان کی تکمیل کرتی ہے۔

اس مقصد کے لیے، بھارت کی مرکزی حکومت نے اگست 2019 سے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول مہاراشٹر کے ساتھ شراکت میں جل جیون مشن (جے جے ایم) نافذ کیا ہے، تاکہ ملک کے ہر دیہی گھرانے کو مناسب مقدار میں (کم از کم 55 لیٹر فی کس یومیہ)، مقررہ معیار (بی آئی ایس:10500) کے مطابق اور باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت  (ایم او ایچ یو اے) کے مطابق، شہری علاقوں میں پانی کے پائیدار انتظام کے لیے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں مختلف رہنما خطوط جاری کرنا اور قومی مشن جیسے شہروں کی تبدیلی اور احیاء کیلئے اٹل مشن (امرُت) اور اے امرُت 2.0 کا نفاذ شامل ہے۔

امرُت مشن کے تحت مہاراشٹر میں 43 واٹر سپلائی پروجیکٹس جن کی مالیت 4,446.06 کروڑ روپے ہے، شروع کیے گئے ہیں۔ امرُت  مشن اور ریاست کے ساتھ ہم آہنگی میں 11.73 لاکھ واٹر ٹیپ کنکشن (نئے/سروس شدہ) فراہم کیے گئے ہیں اور ریاست میں 445.7 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی) واٹر ٹریٹمنٹ کی صلاحیت پیدا کی گئی ہے۔

امرُت اور ہم آہنگی کے تحت تمل ناڈو میں 985 کروڑ روپے مالیت کا (آپریشن اینڈ مینٹیننس سمیت) پانی کو میٹھا بنانے والا ایک پلانٹ مکمل/شروع کیا گیا ہے۔ گندے پانی کو صاف اور ری سائیکلنگ کے لیے،امرُت کے تحت 890 سیوریج/سیپٹیج مینجمنٹ پروجیکٹس جن کی مالیت 34,505 کروڑ روپے ہے، شروع کیے گئے ہیں۔ 4,447 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت پیدا کی گئی ہے اور 1,437 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صلاحیت ری سائیکل/دوبارہ استعمال کے لیے تیار کی گئی ہے۔

امرُت 2.0 کے تحت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ اسٹیٹ واٹر ایکشن پلانز کو منظوری دی گئی ہے، جن میں 592 سیوریج/سیپٹیج مینجمنٹ پروجیکٹس شامل ہیں جن کی مالیت 67,607.67 کروڑ روپے ہے اور جو کل 6,739 ایم ایل ڈی سیوریج صاف کرنے کی صلاحیت اور 2089 ایم ایل ڈی سیوریج کو ری سائیکل/دوبارہ استعمال کی صلاحیت کا احاطہ کرتے ہیں۔

ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت  نے شہری اور علاقائی ترقیاتی منصوبہ کا متن اور نفاذ (یو آر ڈی پی ایف آئی) کے رہنما خطوط، 2014 جاری کیے ہیں۔

(https://mohua.gov.in/upload/uploadfiles/files/URDPFI%20Guidelines% 20Vol%20I(2).pdf).

یو آر ڈی پی ایف آئی رہنما خطوط 2014 کا باب - 6 "پائیداری رہنما خطوط" بارش کے پانی کو جمع کرنے کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ہے۔

وزارت نے تعمیر کے مثالی ضابطے (ایم بی بی ایل) - 2016 (https://mohua.gov.in/upload/uploadfiles/files/MBBL.pdf) بھی جاری کیے ہیں، جس میں باب-9 میں بارش کا پانی جمع کرنے کے احکامات شامل ہیں جو ریاستوں کے ذریعہ اپنانے کے لیے ہیں۔

یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومنا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔ 

********

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U : 9452    )


(Release ID: 2118438) Visitor Counter : 13
Read this release in: English , Hindi