عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: سیووتم اور عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ

Posted On: 03 APR 2025 4:31PM by PIB Delhi

سیووتم اور شکایات کے ازالے پر قومی ورکشاپ پورے ملک میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ سیووتم ایک جامع  فریم ورک ہے جو شہری چارٹر، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، اور خدمات کی فراہمی کے لیے صلاحیت سازی پر مرکوز ہے۔ اس پہل کے تحت، حکومت ریاستی اے ٹی آئی/ سی ٹی آئی کو سیووتم ٹریننگ سیل قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ پچھلے تین مالی برسوں (2022-23، 2023-24، اور 2024-25) کے دوران، سیووتم کے حصے کے طور پر، 756 تربیتی کورسز کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف ریاستی حکومتوں کے 24,942 افسران کو تربیت دی گئی۔ رواں مالی سال میں 18 نومبر 2024 کو نئی دہلی اور 20 فروری 2025 کو بھوپال میں ‘‘عوامی شکایات کے مؤثر ازالے’’ کے  عنوان پر 2 قومی ورکشاپس، مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں (اے ٹی آئے ) کے اشتراک سے منعقد کی گئیں۔ حکومت بہتر شہری انٹرفیس  بنانےکے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس کو جدید بنانے میں ٹیکنالوجی کا فعال طور پر فائدہ اٹھا رہی ہے۔

دسمبر 2021 میں،ڈی اے آرپی جی نے آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ انٹیلیجنٹ گریونس مینجمنٹ سسٹم (آئی جی ایم ایس) کو تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جو کہ اےآئی/ ایم  ایل پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو شکایات کے بہتر ازالہ کے لیے معنوی تلاش، تحقیقی ڈیٹا کا تجزیہ، اور پیشگی تجزیہ کی سہولت  پیش  کرتا ہے۔ حکومت سی پی جی آر اے  ایم ایس کی 10 اقدامی اصلاحات کے ضمن میں شکایات کے ازالے کا انڈیکس (جی آر اےآئی) شائع کرتی ہے، جس میں  وزارتوں اور محکموں کو کارکردگی، تاثرات، ڈومین کی مہارت، اور تنظیمی عہد بندی کی بنیاد پر درجہ دیا جاتا  ہے۔  جی آر اےآئی انڈیکس کا مقصد وزارتوں اور محکموں کو کارکردگی کا تقابلی جائزہ فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کر سکیں اور شکایات کو کم کرنے کے لیے پالیسی اصلاحات نافذ کر سکیں۔ رائٹ ٹو سروس (آر ٹی ایس) ایکٹ کو اب تک 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے نافذ کیا ہے، جن میں سے 8  (آسام، چنڈی گڑھ، مہاراشٹر، پنجاب، ہریانہ، میگھالیہ، اتراکھنڈ، اور مغربی بنگال) میں آر ٹی ایس کمیشن قائم کیے گئے ہیں۔  ڈی اے آر پی جی کی طرف سے ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ/ویبنار کا انعقاد کیاجاتا ہے، بہترین طریقوں کے تبادلے اور ای خدمات کو فروغ دینے کے واسطے شہریوں اور حکومت کو ٹیکنالوجی کے ذریعے قریب لا کر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے آر ٹی ایس کمیشنوں کے ساتھ تال میل استوار کیا جاتا ہے، اور کمشنروں، اور اپیلیٹ افسران کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دے کر ملک میں ای-سروس کی فراہمی کو بہتر کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز( ایم او ایس پی ایم او)، محکمہ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ خلائی تحقیق اور محکمہ جوہری توانائی نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئےسوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

*******

 

(ش ح ۔م ش ع۔ف ر(

U. No. 9443


(Release ID: 2118361) Visitor Counter : 14
Read this release in: English , Hindi