عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمنٹ میں پوچھا گیا سوال: سی پی اینگرام کی کارکردگی
Posted On:
03 APR 2025 4:30PM by PIB Delhi
برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم، ایم او ایس پی ایم او، محکمہ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ خلائی اور محکمہ جوہری توانائی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پنشن شکایات کے ازالے اور نگرانی کے سنٹرلائزڈ نظام (سی پی ای این جی آر اے ایم ایس) نے زیر التواء بہت سی شکایات کو دور کیا ہے اور پچھلے دوبرس (01.03.2023 سے 28.02.2025 تک) کے دوران 1,94,611 شکایات کو حل کیا گیا ہے۔ فیملی پنشنرز اور اعلیٰ سینئر پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے لیے ایسی شکایات کی مخصوص درجہ بندی کی گئی ہے جس میں فیملی پنشن کے آغاز میں تاخیر اور اضافی پنشن کی بہتر نگرانی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ریمائنڈرس لگاتار جاری کیے جاتے ہیں اور ایسے معاملات کے لیے ماہانہ بین وزارتی جائزہ اجلاس (آئی ایم آر ایم) منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 100 دن کے ایکشن پلان کے تحت، فیملی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک ماہ طویل خصوصی مہم جولائی، 2024 میں شروع کی گئی تھی، جس کے دوران 94 فیصد ازالہ ہوا۔ محکمہ نے 16.10.2024 کو وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی ہیں جن میں تفصیلی ہدایات بھی شامل ہیں۔ ان ہدایات میں 30 دن سے 21 دن کے اندر شکایات کے حتمی ازالہ پر زور دیا گیا ہے۔ فیڈ بیک سنٹر کے ذریعے ازالے کے معیار کی نگرانی کی جاتی ہے اور ان مقدمات میں اپیلیں دائر کی جاتی ہیں جنہیں ‘ناقص’ کا درجہ دیا جاتا ہے۔
ان اقدامات سے ازالے کی مدت اور ازالے کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔
*******
(ش ح۔ ا س۔ اک م )
UR- 9440
(Release ID: 2118335)
Visitor Counter : 12