قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل میں ای -گورننس اور ای -کورٹس کا استعمال


ای -فائلنگ پورٹل کے ذریعے 28 فروری2025 تک 26,000 سے زیادہ اپیلیں اور درخواستیں الیکٹرانک طور پر دائر کی گئیں

آئی ٹی اے ٹی کی دہلی اور لکھنؤ بنچوں کے نئے دفاتر کے احاطے میں عدالتی کمرے بھی جدید ترین ویڈیو کانفرنسنگ انفراسٹرکچر سے لیس ہیں

جدید ترین ویڈیو کانفرنسنگ انفراسٹرکچرسے بلاتعطل ورچوئل/ہائبرڈ سماعتوں کی سہولت فراہم ہوتی ہے

Posted On: 03 APR 2025 4:06PM by PIB Delhi

ای-فائلنگ پورٹل کو انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (آئی ٹی اےٹی) میں متعلقہ فریقوں کی طرف سے اپیلوں، عرضداشتوں، درخواستوں اور دستاویزات کی الیکٹرانک فائلنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ ای- فائلنگ پورٹل  کومتعلقہ فریقوں میں مسلسل قبولیت حاصل  ہورہی ہے ۔28 فروری2025 تک، سال کے دوران آئی ٹی اےٹی کی مختلف بنچوں کے سامنے ای- فائلنگ پورٹل کے ذریعے 26,000 سے زیادہ اپیلیں اور درخواستیں الیکٹرانک طور پر دائر کی گئیں۔ مختلف بنچوں پر مفت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت آپٹیکل فائبر کیبل (اوایف سی) کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز تک رسائی کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ آئی ٹی اےٹی کی دہلی اور لکھنؤ بنچوں کے نئے دفتر کے احاطے میں عدالت کے کمرے بھی اسٹیک ہولڈرز کو بہتر ہائبرڈ/ورچوئل سماعت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ویڈیو کانفرنسنگ انفراسٹرکچر سے لیس ہیں۔ جدید ترین آلات کی تنصیب سمیت بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کو بھی بلا تعطل ورچوئل/ہائبرڈ سماعتوں کی سہولت کے لیے مسلسل فعال کیا جا رہا ہے۔

عزت مآب سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے، آئی ٹی اےٹی نے تمام بینچوں میں ہائبرڈ / ورچوئل سماعتوں کو عملی طور پر لاگو کیا ہے، جس سے مدعیان کو اپنے مقدمات کی سماعت میں حاضر ہونے میں سہولت فراہم  ہوئی ہے۔ آئی ٹی اےٹی کی بنچ کی طرف سے ورچوئل سماعتوں کے لیے فریقین کی درخواستوں کو رد نہیں  کیا جارہاہے۔ جولائی 2023 سے دسمبر 2024 کی مدت تک، آئی ٹی اےٹی کی مختلف بنچوں کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپیلوں پر کل 1,22,302 سماعتیں کی گئی ہیں۔

یہ معلومات  وزارت  قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا  میں پوچھےگئے  سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں۔

*************

(ش ح ۔م ش ع۔ف ر(

U. No. 9430


(Release ID: 2118278) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi