قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف ٹی اورایچ پی ایم سی جیسی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے میں ٹی آرآئی ایف ای ڈی کا مقصد آن لائن اور آف لائن پلیٹ فارم کے ذریعے وسیع تر مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے:قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے

Posted On: 02 APR 2025 3:05PM by PIB Delhi

جناب سدانند مہالو شیت تناوڑے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے فروری2025 میں قبائلی صنعت کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے این آئی ایف ٹی اور ایچ پی ایم سی جیسی تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔

مندرجہ ذیل اہم مقاصد کے ساتھ قبائلی کاریگروں کو مدد فراہم کرنے کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں:

  1. مصنوعات کے ڈیزائن کو بہتر بنانا ۔
  2. مصنوعات  میں ٹیکنالوجی کی شمولیت ۔
  • III. بازار تک رسائی میں اضافہ ۔

ان مفاہمت ناموں کا مقصد قبائلی مصنوعات کو مضبوط بنانا اوران کو پھیلانا اور ملک کے مختلف حصوں میں ان کی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ اس تعاون کا مقصد آن لائن اور آف لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ تک وسیع رسائی فراہم کرنا اور پی وی ٹی جی سمیت تمام قبائلی طبقات کو پائیدار معاش میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ ان اقدامات  سےصنعت کاری ، ہنر مندی کے فروغ اور قبائلی دستکاری کو عالمی  طور پرشناخت دلانےمیں مدد ملے گی ۔

ٹی آر آئی ایف ای ڈی، ٹرائیبس انڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ ساتھ ای کامرس اور نمائشوں کے ذریعے قبائلی مصنوعات کی خوردہ مارکیٹنگ کرتا ہے  اور یہ مختلف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری قبائلی مصنوعات کی پیداوار کے کلسٹروں میں ان کی شمولیت کو ترجیح دے کر  براہ راست بازار تک رسائی فراہم کرکے اور منصفانہ قیمتوں کے طریقہ کار کو نافذ کرکے ان کی رسائی کو بڑھا سکتی ہے ۔

ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے ای کامرس پلیٹ فارم پر قبائلی کاریگروں اورپروڈیوسروں کے ذریعے تیار کردہ 13,000 سے زیادہ مصنوعات کی بروقت سہولت فراہم کی ہے ۔ مخصوص تجاویز کی وصولی پر ٹی آر آئی ایف ای ڈی قبائلی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کو مزید بڑھانے کے لیے دیگر تنظیموں کے ساتھ اسی طرح کی شراکت داری کو بڑھا سکتا ہے ۔

***

 (ش  ح۔ م م ع۔ اش  ق)

UR-9407


(Release ID: 2118147) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi