عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمہ نےقانونی امور کے محکمے کے ساتھ مل کرلِمبس پورٹل پر ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا


تربیتی سیشن عہدیداروں کی استعداد کار میں اضافے اور قانونی معاملات میں حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لیے موثر نگرانی اور بروقت کارروائی کے لیے انھیں حساس بنانے کی جانب ایک قدم کی نمائندگی کرتا ہے

Posted On: 03 APR 2025 11:16AM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنروں کی فلاح و بہبود کے محکمہ نے قانونی امور کے محکمہ کے اشتراک سے 02 اپریل 2025 کو سیکریٹری (پنشن) کی صدارت میں لیگل انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ بریفنگ سسٹم (ایل آئی ایم بی ایس) پر ایک ہینڈز- آن ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا۔ ٹریننگ میں محکمہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

سکریٹری (پنشن) نے اعلیٰ ترجیحی عدالتی مقدمات کی نشاندہی کرنے اور محکمے کے تمام عدالتی مقدمات کی مؤثر نگرانی کے لیے معلومات کے انتظام کے آلے کے طور پر ایل آئی ایم بی ایس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قانونی معاملات کو سنبھالنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ پورٹل پر مقدمات کی تفصیلات کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RELI.jpg

یہ ٹریننگ محکمہ قانونی امور کی ایل آئی ایم بی ایس ٹیم کے ٹرینرز نے دی تھی جس میں سافٹ ویئر کے تمام پہلوؤں کی وضاحت کی گئی جس میں محکمہ میں  کیسز اور یوزرس کا اپڈیشن شامل ہے۔ ایل آئی ایم بی ایس پر ایک پریزنٹیشن دی گئی اور ایل آئی ایم بی ایس کی ٹیم کی طرف سے مختلف کاموں اور افادیت کی وضاحت کی گئی۔ یہ ایک انٹرایکٹو سیشن تھا جہاں ٹیم کی طرف سے افسران کے سوالات کو صبر و تحمل سے نمٹا گیا اور ہینڈ ہولڈنگ فراہم کی گئی۔ سوفٹ ویئر کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ کی طرف سے ٹیم کو تجاویز بھی دی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UMEU.jpg

پنشن اور پنشنروں کی بہبود کا محکمہ سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونلز، ہائی کورٹس اور معزز سپریم کورٹ میں پنشن سے متعلق عدالتی مقدمات کی ایک بڑی تعداد کو نمٹا رہا ہے۔ بروقت جوابات فائل کرنے کے لیے، نوڈل افسروں کی تقرری، وکیلوں کی تقرری، حلف نامے تیار/ فائل کرنے کے لیے، ایک مؤثر نگرانی کا آلہ ضروری ہے۔ڈی او پی پی ڈبلیو نے ایم او مورخہ 15.07.2024 کے ذریعے پہلے ہی تمام وزارتوں/محکموں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپیل والی عدالتوں کے سامنے پالیسیوں/ضابطوں کی پیش کش کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومتی پالیسی کے خلاف فیصلوں کے مقدمات میں پہلے اپیلیٹ مرحلے پر ڈی او پی پی ڈبلیو کو بھیج دیں۔ 2 اپریل 2025 کو منعقدہ تربیتی سیشن ڈی او پی پی ڈبلیو کے افسران کی استعداد کار میں اضافے اور قانونی معاملات میں حکومت کے مفاد کے تحفظ کے لیے موثر نگرانی اور بروقت کارروائی کے لیے ان کو حساس بنانے کے لیے ایک قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

***

ش ح۔م م ۔ ع د

(U: 9410)


(Release ID: 2118144) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil