ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: موسمیاتی نمونوں پر لا نینا کے اثرات

Posted On: 02 APR 2025 4:59PM by PIB Delhi

کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لانینا والے حالات کی ترقی کے باوجود جنوری 2025 کے دوران عالمی سطح پر ہوا کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ پر سب سے زیادہ گرم تھا(1991-2020 کے مقابلے 0.79ڈگری سیلسیس زیادہ  گرم ) ۔ تاہم، ہندوستانی خطے میں اوسط درجہ حرارت 1901 کے بعد دوسرے نمبر پر رہا (1991-2020 کے مقابلے میں 0.98 ڈگری سیلسیس زیادہ گرم)۔ زیادہ درجہ حرارت کی سب سے بڑی وجہ گلوبل وارمنگ ہے جس کا موسمیاتی تبدیلی سے گہرا تعلق ہے۔ گلوبل وارمنگ سے مراد انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے زمین کی سطح کے اوسط درجہ حرارت میں طویل مدتی اضافہ ہے، بنیادی طور پر کوئلہ، تیل اور قدرتی گیس جیسے فوسل ایندھن کو جلانے کے سبب۔ اس عمل سے گرین ہاؤس گیسیں جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) اور دیگر گرین ہاؤس گیسیں فضا میں خارج ہوتی ہیں، جو گرمی کو اپنے اندر جذب کرنے کا  باعث بنتی ہیں اور سیارے کو گرم کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

عام طور پر، لا نینا سالوں کے دوران، ہندوستانی موسم گرما کے مانسون میں اوسط سے زیادہ بارش ہوتی ہے، جو فصل کی بہتر پیداوار کے لیے فائدہ مند ہے۔ تاہم، فی الحال، غیر جانبدار النینو جنوبی اوس سیلیشن(ای این ایس او) مشرقی اور دور مغربی بحر الکاہل میں اوسط سے اوپر سمندری سطح کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹیز) کے ساتھ اور وسطی بحرالکاہل میں اوسط سے کم ایس ایس ٹیز کے ساتھ استوائی بحر الکاہل پر غالب ہے۔ تازہ ترین مانسون مشن موسمیاتی پیشن گوئی کا نظام (ایم ایم سی ایف ایس) اور دیگر عالمی ماڈل پیشین گوئیاں بتاتی ہیں کہ 2025 کے جنوب مغربی مانسون کے دوران غیر جانبدار ای این ایس اوکے  حالات جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس طرح، 2025 کے دوران ہندوستانی مانسون پر لا نینا کے اثرات کی توقع نہیں ہے۔ محکمۂ موسمیات اپریل کے وسط تک سال 2025 کے جنوب مغربی مانسون موسمی بارش کے لئے پہلے مرحلے کی موسمیاتی پیشگوئی جاری کرے گا۔

ارتھ سائنسز کی وزارت کے تحت مختلف تنظیمیں ملک میں مانسون اور متعلقہ بارشوں اور درجہ حرارت کے نمونوں پر باقاعدہ مطالعہ کر رہی ہیں، جن میں النینو اور لا نینا کے دوران  ہونے والے تغیرات بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کا محکمہ موسمیات مسلسل عالمی سطح پر سمندری سطح کے درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) کی تبدیلیوں پر نظر رکھتا ہے، خاص طور پر بحرالکاہل اور بحر ہند میں، جس کا ہندوستانی آب و ہوا پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ ہندوستان کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) مانسون مشن موسمیاتی پیشن گوئی کے نظام (ایم ایم سی ایف ایس) کی بنیاد پر پیشین گوئیاں بھی تیار کرتا ہے اور ہر ماہ  النینو –جنوبی اوس سیلیشن (ای این ایس او)/انڈین اوشن ڈیپول(آئی او ڈی) بلیٹن بھی جاری کرتا ہے۔ (https://www.imdpune.gov.in/cmpg/Product/Enso.php)  آئی ایم ڈی ماہانہ اپ ڈیٹس کے ساتھ بارش اور درجہ حرارت کے لیے ماہانہ اور موسمی نقطہ نظر بھی جاری کرتا ہے، جو النینو/لا نینا سے متعلقہ موسمی تغیرات کے اثرات کے لیے تیاری کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ان پیشین گوئیوں کو اگلے چار ہفتوں کے لیے ہر ہفتے اپ ڈیٹ کی جانے والی توسیعی رینج کی پیشن گوئیوں سے مکمل کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، آئی ایم ڈی  زراعت سے متعلق مخصوص مشورے جاری کرتا ہے تاکہ کسانوں کو النینو اور لا نینا سے منسلک شدید موسمی واقعات، جیسے کہ شدید بارشوں یا خشک سالی کے لیے تیاری کرنے میں مدد ملے ۔ یہ مشورے زراعت کے مختلف کاموں میں فیصلہ سازی کے لیے مددگار ہیں، جیسے فصل کا انتخاب، آبپاشی کے طریقے، کیڑوں اور بیماریوں سے متعلق انتباہات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تیاری وغیرہ۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔م م ۔ ع د

(U: 9400)


(Release ID: 2118132) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi