کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی کانوں کی نیلامی

Posted On: 02 APR 2025 6:11PM by PIB Delhi

سال 2020 سے اب تک کمرشل کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے ذریعے کل 109 کوئلے کی کانیں مختص کی گئی ہیں، جن میں سے 15 کانوں میں کام جاری ہے۔ مزید برآں، اسی مدت کے دوران، 392 غیر کوئلے کے بڑے معدنی بلاکس کی نیلامی کی گئی، جن میں سے 32 کام کر رہے ہیں۔

ریاست راجستھان میں کوئلے کی کان کی کمرشل نیلامی کے ذریعے کوئلہ کی وزارت نے کوئی کوئلہ/لگنائٹ کان مختص نہیں کی ہے۔

سال2020 میں تجارتی کوئلے کی کان کنی کے آغاز سے لے کر جنوری 2025 تک، کوئلہ/لگناائٹ والے علاقوں میں ریاستی حکومتوں نے مزید استعمال کے لیے تقریباً 4149.76 کروڑ روپے کی آمدنی پیشگی رقم اور ماہانہ ادائیگیوں (رائلٹی، سیس، این ایم ای ٹی، ڈی ایم ایف وغیرہ کو چھوڑ کر) کی صورت میں حاصل کی ہے۔ ایڈوانسز اور ماہانہ ادائیگیوں کی صورت میں تجارتی کان کنی سے حاصل ہونے والی ریاستی آمدنی (بغیر رائلٹی، سیس، این ایم ای ٹی، ڈی ایم ایف وغیرہ) درج ذیل ہے:

نمبرشمار

ریاست

جنوری 2025 تک آمدنی (کروڑ میں روپے)

1

چھتیس گڑھ

1722.85

2

جھارکھنڈ

579.07

3

مہاراشٹر

143.07

4

مدھیہ پردیش

549.21

5

اوڈیشہ

1061.78

6

مغربی بنگال

93.60

7

آسام

0.18

کل میزان

4149.76

کوئلہ کی وزارت کئی اہم اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی کلیئرنس اور حصول اراضی سمیت کوئلے کی کانوں کو چلانے میں ہونے والی تاخیر کو فعال طور پر حل کر رہی ہے۔ باقاعدگی سے جائزہ لینے اور بلاکس کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے، سیکریٹری (کوئلہ) کی صدارت میں متعلقہ میزبان ریاستوں کے چیف سیکریٹریز، سیکریٹری (ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت)، کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) اور سی ایم پی ڈی آئی ایل کے ارکان کے ساتھ ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ معلومات کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح ۔ ک ا۔ ن م

 


(Release ID: 2117956)
Read this release in: English , Hindi , Telugu