عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: مغربی بنگال میں مرکزی سرکار کے دفاتر میں خالی اسامیاں
Posted On:
02 APR 2025 4:37PM by PIB Delhi
عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں/تنظیموں میں منظور شدہ عہدوں/اسامیوں سے متعلق اعداد و شمار کو برقرار رکھنا متعلقہ کیڈر کوکنٹرول کرنے والے حکام کی ذمہ داری ہے ۔ خالی اسامیوں کو پُرکرنا مختلف مرکزی حکومت میں متعلقہ کیڈر کنٹرول کرنے والے حکام کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ وزارتیں ، محکمے اور تنظیموں کا یہ ایک مسلسل عمل ہے ۔ مرکزی حکومت میں خالی اسامیوں کو روزگار میلوں کے ذریعے متعلقہ وزارتوں/محکموں کی جانب سے مشن موڈ میں پُر کیا جا رہا ہے ۔ مغربی بنگال میں اب تک مختلف مقامات پر کل 13 روزگار میلے منعقد ہو چکے ہیں ۔
***
ش ح۔ م ع ن- ج
Urdu No. 9358
(Release ID: 2117918)
Visitor Counter : 15