امور داخلہ کی وزارت
بھارت پول پورٹل
Posted On:
02 APR 2025 4:21PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے 07.جنوری.2025 کوبھارت پول پورٹل کاآغازکیا تھا اور اسے پہلے ہی انٹرپول نوٹس کی اشاعت کے لیے درخواستیں موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں اور ریاستی/مرکزی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انٹرپول ریفرنسز کے ذریعے مجرمانہ معاملات میں مدد کے لیے درخواستیں موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ تمام ریاستی/مرکزی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام انٹرپول رابطہ افسران (آئی ایل او)سی بی آئی سے جڑے ہوئے ہیں اور ریاستی/مرکزی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام یونٹ افسران (یو او)بھارت پول پورٹل کے کنیکٹ ماڈیول کے ذریعے متعلقہ انٹرپول رابطہ افسران سے جڑے ہوئے ہیں۔ آئی ایل اوز کی لاگ ان اسناد سی بی آئی کے ذریعے تیار کی جا رہی ہیں۔
انٹرپول چینلز کے ذریعے دیگر رکن ممالک سے موصول ہونے والی مدد کی درخواستیں براڈکاسٹ ماڈیول کے ذریعے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجی جا رہی ہیں۔ بھارت پول پورٹل نے انٹرپول نوٹسوں کی اشاعت اور مجرمانہ معاملات میں مدد کی عرضیوں کے لیے درخواستوں کو آسان بنایا ہے کیونکہ اس طرح کی درخواستیں انٹرپول نوٹس ماڈیول اور بھارت پول پورٹل کے انٹرپول ریفرنس ماڈیول کے ذریعے معیاری شکل میں موصول ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرپول کے متعلقہ دستاویزات اور صلاحیت سازی کے وسائل کو بھارت پول پورٹل کے ریسورس ماڈیول پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جس تک قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تمام آئی ایل اوز/یو اوز (انٹرپول رابطہ افسران/یونٹ افسران)رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ضلع اور مقامی سطح کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھارت پول پورٹل کے کنیکٹ ماڈیول کے ذریعے مربوط کیا جاتا ہے اور وہ اپنے آئی ایل اوز (انٹرپول رابطہ افسر) کے ذریعے انٹرپول نوٹسوں کی اشاعت اور مجرمانہ معاملات میں مدد کے لیے درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔
آئی پی سی یو (انٹرپول پولیس تعاون یونٹ) سی بی آئی بھارت پول کے حوالے سے تمام آئی ایل اوز/یو اوز (انٹرپول رابطہ افسران/یونٹ افسران) کو تربیت فراہم کر رہا ہے ۔ بھارت پول کے آغاز کے دن 07.جنوری.2025 کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں آئی ایل اوز کو تربیت دی گئی۔ اس کے بعد آندھرا پردیش پولیس، دہلی پولیس، تریپورہ پولیس، تلنگانہ پولیس، پنجاب پولیس، آسام پولیس کو آن لائن وسیلے سے انفرادی تربیت دی گئی ہے۔ مزیدبرآں سی بی آئی اکیڈمی نے 03.مارچ.2025 کو تمام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لیے انٹرپول اور بین الاقوامی تعاون اور ‘‘بھارت پول’’ کے کردار پر ایک آن لائن تربیتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا۔
یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔
*******
ش ح۔ م ع۔ م ا
UR NO-9347
(Release ID: 2117860)
Visitor Counter : 11