قبائیلی امور کی وزارت
ون دھن وکاس مراکز (وی ڈی وی کے ایس) خاص طور پر نَنّاری پودوں کی کاشت کو فروغ نہیں دیتے: قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اُوئیکے
Posted On:
02 APR 2025 4:02PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اُوئیکے نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ وزارت پردھان منتری جنجاتی وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اور پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم –جن من) نامی اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت ریاستی حکومتوں کو ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے) کی ترقی کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ اسکیم ان مراکز پر معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) کی قدر میں اضافے کے لیے بھی تعاون کرتی ہے اور خاص طور پر نناری پودوں کی کاشت کو فروغ نہیں دیتی ہے۔ ریاست آندھرا پردیش کو 180 لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے جس میں 12 وی ڈی وی کے بشمول 3601 ممبران ہیں جو کہ نناری سے متعلقہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری میں باقاعدگی سے مصروف ہیں۔ منظور شدہ فنڈز کو تربیت اور صلاحیت سازی، ٹول کٹ اور مشینری کی خریداری، ویلیو ایڈیشن اور برانڈنگ اور پیکیجنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن م
(Release ID: 2117848)
Visitor Counter : 10