سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: ملک میں نشہ کی عادت  سے نجات دلانےکے لیےخصوصی مہم

Posted On: 02 APR 2025 2:11PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کےوزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہسماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے ‘ نشہ مکت بھارت مہم(این ایم بی اے)15ٖ؍اگست 2020 کو 272 سب سے زیادہ حساس اضلاع میں شروع کی تھی اور اب اسے ملک کے تمام اضلاع تک توسیع دی گئی ہے۔ این ایم بی اے  نے عوام تک رسائی حاصل کی ہے اور نشے کے استعمال کے بارے میں آگاہی پھیلائی ہے، خاص طور پر اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں  پر توجہ مرکوز کی ہے، جہاں اس نے نشے کے عادی افراد کی شناخت کی اور انہیں ہسپتالوں اور بحالی کے مراکز میں کونسل  اور علاج کی سہولتیں فراہم کرائی ہیں۔

 

سال21-2020 میں شروع کی گئی این ایم بی اے پر خرچ کی گئی کل رقم کی سالانہ تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

مالی سال

این ایم بی اے کے تحت جاری کیے گئے فنڈ

(رقم کروڑ میں)

1

2020-21

13.38

2

2021-22

3.14

3

2022-23

1.50

4

2023-24

6.19

5

2024-25

27.25

کل

51.46

 

نشا مکت بھارت ابھیان کی کامیابیاں درج ذیل ہیں:

  1. زمینی سطح پر انجام دی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ، 15.44 کروڑ سے زیادہ افراد کو نشے کے استعمال (مضر اثرات)کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، جن میں 5.17 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 3.27؍ کروڑ سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔
  2. 4.18 ؍ لاکھوں سے زیادہ  تعلیمی اداروں  کی حصہ داری نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مہم  کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے ۔
  3. 10, 000 سے زیادہ ماسٹر رضاکاروں(ایم وی) کی ایک مضبوط ٹیم کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے۔
  4. ٹویٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام پر مہم  کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعےبیداری پھیلائی گئی ۔
  5. این ایم بی اے کی سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے، جمع کرنے، ضلع ، ریاستی اور قومی سطح پر این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر نمائندگی کرنے کے لیے این ایم بی اے موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے ۔
  6. این ایم بی اے ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) مہم  ایک آن لائن مباحثہ کا فورم  ہے جو  این ایم بی اے ڈیش بورڈ ، ای-پلیج کے بارے میں صارف/ناظرین کو تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے ۔
  7. آرٹ آف لیونگ ، برہما کماریز ، سنت نرنکری مشن ، آل ورلڈ گایتری پریوار ، اسکان اور شری رام چندر مشن جیسی چھ روحانی/سماجی خدمت کی تنظیموں کے ساتھ این ایم بی اے کی حمایت کرنے اور بڑے پیمانے پر آگاہی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں ۔
  8. ہیلپ لائن کے ذریعے مدد کے خواہاں افراد کو بنیادی مشاورت اور فوری ریفرل خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن 14446 قائم کی گئی ہے ۔
  9. بین الاقوامی یوم انسداد منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف2024  میں یادگاری تقریب کے دوران تمام ریاستوں/اضلاع نے متعدد سرگرمیاں انجام دیں، جن کے ذریعے 7.5؍ لاکھ  سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کی گئی۔
  10. اولمپک میڈلسٹ روی کمار دہیہ، سُریش رینا، اجنکیا رہانے، سندیپ سنگھ اور سوتیا پونیا جیسے کھلاڑیوں نے این ایم بی اے کے حق میں پیغامات شیئر کیے ہیں، تاکہ کھیلوں کو زندگی کی مہارتوں کے طور پر فروغ دیا جا سکے اور نوجوانوں میں صحت مند اور نشہ سے پاک طرزِ زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  11. ایم ایم بی اے اپنی شروعات کے وقت سے 2020 سے اب پانچویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سنگ میل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت نے ملک بھر میں ایک عوامی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا۔ ملک بھر کے 2 لاکھ سے زائد تعلیمی اداروں کے 3 کروڑ سے زائد افراد نے حلف لیا اور اس موقع پر منعقد  کیےجانے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔


*********

ش ح۔ م ع ن- ج

Urdu No. 9332


(Release ID: 2117806) Visitor Counter : 24
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali